Daily Roshni News

سفارتخانہ پاکستان دی ہیگ کے زیر اہتمام خصوصی تقریب،سفیر پاکستان سلجوق مستنصر تارڑ نے سبز ہلالی پرچم کو فضا میں بلند کیا۔

سفارتخانہ پاکستان دی ہیگ کے زیر اہتمام خصوصی تقریب

سفیر پاکستان سلجوق مستنصر تارڑ نے سبز ہلالی پرچم کو فضا میں بلند کیا۔

ہالینڈ کے مختلف شہروں سے مھب وطن شہری شریک ہوئے۔۔۔!!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔پریس ریلیز۔۔۔سفارتخانہ پاکستان دی ہیگ) سفارت خانہ پاکستان، نیدرلینڈز نے 84 واں یوم پاکستان روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔ پاکستان ہاؤس میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ہالینڈ کے مختلف علاقوں میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

قومی ترانے کی دھن پر سفیر سلجوق مستنصر تارڑ نے قومی پرچم لہرایا۔اس موقع پر صدر اور وزیراعظم کے خصوصی پیغامات حاضرین کو پڑھ کر سنائے گئے۔

سفیرِ پاکستان نے اپنے خطاب میں پاکستانی کمیونٹی کو اس پر مسرت موقع پر مبارکباد دی اور اس یادگار دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے پاکستان کی تاریخ اور جغرافیائی لحاظ سے اس کی علاقائی اور عالمی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے پاکستان اور ہالینڈ کے تعلقات اور گزشتہ سال دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے منعقد کردہ تقریبات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اعادہ بھی دہرایا۔ انہوں نے غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف کشمیری عوام کی جانب سے حقِ خوداردیت کی منصفانہ جدوجہد کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

سفیرِ پاکستان نے پاکستانی کمیونٹی کے فعال کردار کو سراہا۔ انہوں نے کمیونٹی ممبران پر زور دیا کہ وہ پاکستان اور ہالینڈ کے تعلقات کے فروغ میں اپنا تعمیری کردارجاری رکھیں۔ تقریب کا اختتام پاکستان کی خوشحالی، سلامتی اور معاشی استحکام کے لیے دعاؤں سے ہوا۔

  یومِ پاکستان کی مناسبت سے سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے پاکستانی ثقافتی و رثہ اور ثقافت کو فروغ دینے کے لیے سفارت خانے کی جانب سے پاکستانی فنون کی نمائش کا

Embassy of Pakistan
The Hague
***
Press Release
The Embassy of Pakistan, the Netherlands celebrated the 84th Pakistan Day with traditional zeal and enthusiasm. A flag hoisting ceremony was held at Pakistan House, which was attended by a large number of Pakistani community members from different parts of the Netherlands.
The national flag was hoisted by Ambassador Suljuk Mustansar Tarar at the tune of national anthem. Special messages of the President and Prime Minister were read out to the audience.
The Ambassador in his address congratulated Pakistani community on the occasion and highlighted significance of the day. He underlined Pakistan’s regional and global importance by its history and geo-strategic location. The Ambassador briefed about Pakistan – the Netherlands relations and last year’s celebrations of 75 years of the establishment of bilateral relations between the two countries.  He reiterated the resolve to take bilateral relations to the new heights. He also paid homage to the Kashmiri people in their just struggle for right to self-determination from the illegal Indian occupation. 
The Ambassador appreciated the Pakistani community’s active role. He urged the community members to continue to play a constructive role in the promotion of Pakistan – the Netherlands relationship. The ceremony ended with prayers for the prosperity, safety and economic stability of Pakistan. 
In order to promote Pakistani heritage and culture an exhibition of Pakistani art was also arranged by the embassy. 
The Hague
23 March 2024

Loading