Daily Roshni News

سفارتخانہ پاکستان دی ہیگ کے سابق کمر شل کو نسلر راؤ رضوان کی والده رحلت فرما گئیں

ہالینڈ، سفارتخانہ پاکستان دی ہیگ کے سابق

کمر شل کو نسلر راؤ رضوان کی والده رحلت فرما گئیں

 13 دسمبر بعد نماز جمعہ مسجد الکرم اور غوثیہ مسجد ایمسٹر ڈیم

 میں  فاتحہ خوانی کی جائے گی۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل۔۔۔ نمائندہ خصوصی) غوثیہ مسجد ایمسٹر ڈیم کے خادم اعلیٰ ملک مسعود الرحمن کلیامی کے مطابق سفارتخانہ پاکستان دی ہیگ کے سابق کمر شل کونسلر راؤ رضوان کی والدہ 5 دسمبر 2024 کو منڈی بہاؤالدین پاکستان میں رضائے الہی سےرحلت فرما گئیں . مرحومہ کی روح کو ایصال ثواب نذر کرنے کے لئے 13 دسمبر بعد نماز جمعتہ المبارک ایمسٹرڈیم کی مساجد الکرم اور غوثیہ میں فاتحہ خوانی کی نشست منعقد ہو گی۔ملک مسعود نے کہا کہ اس نشست میں  شرکت کرنے   کے لئے کمیونٹی کے حضرات سے التماس کی جاتی ہے۔

Loading