Daily Roshni News

سلام۔۔۔شاعر۔۔۔ناصر نظامی

سلام

شاعر۔۔۔ناصر نظامی

کرب و بلا کی شام ہے، ظلمت کی، رات ہے

آلام کا زمانہ ہے، ۔۔ دور آفات ہے

ابن علی ہے وادیء غربت میں خیمہ زن

ہر سو لگائی کفر کے لشکر نے، گھات ہے

اک قطرہ ء آب نہیں، ان کو دستیاب

کوثر کدے کی ساقی گری، جن کے، ہاتھ ہے

تشنہ لبی کے مارے، سکینہ ہے جاں بلب

یہ اور بات سامنے، بہتا ، فرات ہے

ابن علی قبول کرے، بیعت یزید؟

اے منکر رسول، تیری کیا، اوقات ہے

ناصر اکیلا تو ہی نہں، ایک اشکبار

ان کے لئے تو روتی یہ کل، کائنات ہے

ناصر نظامی

Loading