Daily Roshni News

سلام بحضور امام عالی مقام سید الشہدا مولا حسین پاک۔۔۔شاعر۔۔۔ناصر نظامی

سلام بحضور امام عالی مقام سید الشہدا مولا حسین پاک

شاعر۔۔۔ناصر نظامی

کر ب و بلا کے پیاسے، شہدوں کی، داستاں

سن سن کے، اشک خون کے روتا ہے، آسماں

نیزوں کی سنسناہٹیں، تیروں کی بارشیں

اک فاطمہ کا لال، ہزاروں کے، درمیاں

اے آسمان تیرا کلیجہ نہ کیوں پٹھا

یوں سر برہنہ دیکھیں جو زہرا کی، بیٹیاں

مجھ سے حسین ہے میرا، میں ہوں حسین سے

اے مومنو! ہمارے نبی کا ہے یہ، بیاں

اے قدسیو لے جائیے سیدھا بہشت میں

جس جس کے سر پہ خاک کربلا کا ہے، نشاں

اسلام کی حرمت کو بچایا حسین نے

کنبے کا کنبہ دین کی خاطر کیا، قرباں

ناصر نظامی

Loading