Daily Roshni News

سماجی شخصیت میاں عاصم  کا معروف شاعر اور مولف  شفیق مراد کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام۔

ہالینڈ، سماجی شخصیت میاں عاصم  کا معروف شاعر اور مولف

 شفیق مراد کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام ، روشنی نیوز کے

 مدیر اعلی جاوید عظیمی اور چوہدری اکرام بھی شریک ہوئے۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی ) گزشتہ دنوں بروز اتوار 9 نومبر 2025 ، ادبی تنظیم بزم ادب نیدر لینڈز کے زیر اہتمام  شاعر مشرق حضرت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال ؒ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے یوم اقبال کی سالانہ تیسری  پر وقار کامیاب تقریب کا انتظام و انصرام فرینڈز آف روشتی فورم  کی ٹیم نے کیا۔ مذکورہ تقریب میں معروف شاعر اور مولف شفیق مراد جرمنی  سے اعزازی مہمان کے طور پر شریک ہوئے۔ بروز سوموار 10 نومبر کو ہالینڈ کی نمایاں سماجی شخصیت اور روشنی نیوز کے (ایم ڈی ) میاں عاصم محمود نے معزز مہمان شفیق مراد کے اعزاز میں مقامی ٹرکش ریسٹورنٹ میں پر تکلف ناشتے کا اہتمام کیا۔ مذکورہ ناشتے میں معروف آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز  انٹر نیشنل کے  مدیر اعلیٰ  اورسلسلہ عظیمیہ کے نیٹ ورک مراقبہ ہال ہالینڈ کے نگران محمد جاوید عظمی اور فرینڈ ز آف روشنی فورم کے متحرک ممبر چوہدری اکرام الحق بھی شریک ہوئے۔ ناشتے کے دوران مختلف موضوعات پر علمی اور فکری گفتگو کا سلسلہ جاری رہا۔ معزز مہمان شفیق مراد نے یوم اقبال کی پر وقار تقریب کے شاندار انعقاد کو بے حد سر رہا اور علم وادب کے فروغ کے لئے جاوید عظیمی ، میاں عاصم محمود اور ٹیم کے دیگراراکین کی گرانقدر، بے لوث خدمات کو خراج تحسین پیش کیا –  بزم ادب نیدر لینڈز کے سرپرست اعلیٰ جاوید عظیمی اور چیف کو آرڈنیٹر میاں عاصم محمود نے معزز مہمان کا تقریب میں شرکت کرنے پر صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔

Loading