Daily Roshni News

سنگرہنی (Irritable bowel syndrome)

سنگرہنی (Irritable bowel syndrome)

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )سنگرہنی ( I B S ) کی آج جو وضاحت کی جائے گی اس سے قبل اس تحقیق کو قارئین کے سامنے کبھی بھی کسی نے پیش نہیں کیا ہوگا۔ سنگرینی کی علامات اور اعضاء پہ اثرات یا اس کی خرابیوں  پہ کافی گروپس اور پوسٹوں میں لکھاجاچکا ہے۔

 آج ہم سیدھا اہم سبب اور وجہ قوت ماسکہ کی کمزوری کا اس مرض میں واضح دخل ہے  جبکہ باقی ثانوی وجوہات ہیں۔۔۔۔۔ لہذا سنگرہنی مرض کی تشخیص میں سب سے بڑا سبب قوت ماسکہ کی کمزوری ہے لہذا ہضم جذب کا انحصار اسی پہ ہے اگر غذا کو وقت مقررہ  تک روک کے نہ رکھے تو غذا بغیر ہضم و جذب کے کچی ہی مقعد کے راہ خارج ہو جاتی ہے  ۔سنگرہنی میں ماسکہ اور دافعہ دونوں کا درست کام کرنا اور طاقت میں ہونا بہت ضروری ہے مگر کبھی ایسے ہوتا ہے کہ قوت ماسکہ بہت طاقتور ہو جاتی ہے یا شدت سے کام کرتی ہے تو مریض قبض کا دائمی مریض اور کئی دوائیاں بھی اس پہ بے اثر ہو جاتی ہیں کیونکہ قوت ماسکہ پہ کام نہیں کیا جاتا بلکہ قبض کشا دوائیاں یعنی قوت دافعہ کو تیز کیا جاتا ہے لہذا قوت ماسکہ کسی بھی فضلے کو یا مواد کو چھوڑتی نہیں ہے تو قوت دافعہ کس کو اور کیسے خارج کرے گی تو قبض کبھی جان نہیں چھوڑے گی۔

  لہذا اگر قوت ماسکہ کا کام صحیح نہ ہو تو غذا جسم میں رکتی نہیں اور نہ ہی ہضم اور جذب ہو پاتی ہے ایسی زائد یا فالتو غذا طبیعت خارج کرنے کی کوشش کرتی ہے ان میں  زہریلی یا کچی اشیاء جو قوت دافعہ اپنے فعل مطابق جسم سے باہر نکال پھینکے گی کیونکہ سنگرہنی میں ماسکہ غذا کو روکتی نہیں جس وجہ سے  ہضم اور جذب کا پراسیس مکمل نہیں ہو پاتا۔  آخر مجبوراً قوت دافعہ غذا کو جسم پہ بوجھ سمجھ کے بار بار کچے پاخانوں کی حالت میں نکالنے کی کوشش کرتی ہے۔  اور اس طرح سنگرینی کا ایک سرکل چلتا ہے

 لہذا قوت ماسکہ کی خرابی،  رطوبات کی زیادتی حرارت کی کمی،  آنتوں کی سوزش،  معدے کا درد آنتوں کی خرابی ،نظامات جسم کا حسب فعل کام نہ کرنا دوسری قوتوں مثلا دافعہ کا طاقتور ہونا ، معدہ آنتوں کے زخم، گیس، منہ کے دانے، بے چینی، حرات کی کمی و زیادتی، مزاج مخالف غذا، آب و ہوا، دوسرے امراض وغیرہ یہ سبھی وجوہات قوت ماسکہ کو کمزور کرنے میں فعال وجوہات میں شامل ہیں۔

علاج

قوت ماسکہ کا طاقت میں آتے ہی باقی قوتوں کو  ہضم و جذب کیلیے  مقررہ وقت دستیاب ہوگااور اعضائے ہضم غذا کو بہتر مراحل میں اگے بڑھائیں گے۔  حکیم محمد رمضان خان

 سنگرہنی کا آسان نسخہ پیش خدمت ہے ۔

رال سفید

 کڑاچھال

 دونوں کو مہین کرکے500mgکے کیپسول بھر لیں۔  صبح دوپہر شام ہمراہ تازہ پانی کھائیں۔

 تمام رطوبتی لیسدار اور نشاستے والی اشیاء کم کھائیں جبکہ حرارت والی اور خشک غذائیں اور  دوائیں مفید رہیں گی۔

ابن طب

حکیم محمد اظہر

مشورہ و تشخیص علاج

شام 5 تا رات 10 تک

دواخانہ سلیمانی ہربل

۔

Whatsapp : 0301 7894094

Loading