Daily Roshni News

سوئٹزرلینڈ میں پانچویں سالانہ عظیم الشان میلاد مصطفی ﷺ کانفرنس کا انعقاد

سوئیزرلینڈ،سالانہ میلاد مصطفےٰ ﷺ کا نفرنس

بروز اتوار17ستمبر کو شہر لوزان میں منعقد ہو گی۔

مہمانان ِخصوصی سید علی جیلانی اور سعید اقبال قادری ہو نگے۔

سوئیزرلینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی)دنیا کی خوبصورت سرزمین سوئٹزر لینڈ میں آمد ماہ میلاد مصطفی ﷺ کی خوشی میں پاکستانی لوزان کمیونٹی کے زیر اہتمام عالمی پانچویں سالانہ عظیم الشان میلاد مصطفی ﷺ کانفرنس 17ستمبر بروز اتوار دن 12بجے کشمیر ریسٹورنٹ ویوے میں ہوگی جس کے مہمانان خصوصی صاحبزادہ سید علی جیلانی اور سعید اقبال قادری ھونگے جبکہ سید زین جیلانی ریاض دین خالد پنی نعت رسول مقبول ﷺ پیش کریں گے عظیم الشان محفل کے چیف آرگنائزر چوہدری علی حسن چاندی ،اعجاز گجر ‘ شمیل چیمہ ‘ سردار طاہر صدیق ایم ڈی کشمیر ریسٹورنٹ ‘ محمد طاہر قریشی‘ محمد انور گجر ‘ بیگ انور مرزا چیئرمین اے بی گروپ ہوں گے ۔ محفل میں لنگر کا بھی خصوصی اہتمام ھوگا۔

Loading