سوئٹزرلینڈ کے شہر باصل میں یورپ کے سب سے بڑے کارنیوال کا انعقاد
سوئٹزرلینڈ )ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )سوئٹزرلینڈ کے خوبصورت شہر باصل میں یورپ کا سب سے بڑا کارنیوال Carnaval جسے یہاں Fasnachtکہتے ہیں ہر سال فروری اور مارچ کے درمیان جوش و خروش سے منایا جاتا ہے اس سال یہ 27 ، 28 فروری اور 1 مارچ کو منایا گیا کارنیوال یا Fasnacht ہمیشہ Ash-Wednesdayکے بعد اور ایسٹرEaster سے40دن پہلے شروع ہوتا ہے۔ تقریب کا آغاز پیر کے دن صبح 4.00 بجے تمام شہر کی لائٹس بند کرکے کیا جاتا ہے جسکو Morgenstraich کہتے ہیں مذہبی کرسچین 40 دن روزے رکھتے ہیں اور عبادت کرتے ہیں اور بعض لوگ اس کارنیوال کو سردی کے موسم کو الوداع اور موسم بہار کو خوش آمدید کہنے کیلئے مناتے ہیں۔ اس موقع پر لوگ بڑے مہنگے اور خوبصورت کپڑے سلواتے ہیں اور چہرے پر خوبصورت ماسک پہنتے ہیں گروپ کی شکل میں میوزک، بانسری، ڈرم بجاتے ہوئے شائقین پر چاکلیٹس ، ٹافیاں ، پھل رنگ برنگے پھول اور مختلف تحائف کی بوچھاڑ کرتے ہیں شائقین ان تحائف کو اپنی طرف آتا دیکھ کر پکڑتے ہیں اس عمل میں تقریباً ہر فرد اپنے ساتھ لائے ہوئے دو تین پلاسٹک بیگ بھر بھر کر اپنے ساتھ گھر لے جاتا ہے رات گئے تک پارٹیاں جاری رہتی ہیں مختلف مشروبات کا بے دریغ استعمال ہوتا ہے اس دن شہر کی پولیس اور فائیر بریگیڈ خاص طور پر ہائی الرٹ رہتی ہے ان خوبصورت مناظر کو دیکھنے کے لئے بڑی دور دور سے لوگ آتے ہیں