Daily Roshni News

سوئٹزر لینڈ کے شہر باصل کے پارک میں عید ملن پارٹی کا انعقاد،فیملیز کی بھرپور شرکت۔

سوئٹزر لینڈ کے شہر باصل کے پارک میں

  عید ملن پارٹی کا انعقاد،فیملیز کی بھرپور شرکت۔

سوئیزرلینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔سید علی جیلانی)اس تقریب میں ہر فیملی اپنے ساتھ ایک لذیز کھانے کی ڈش بنا کر ساتھ لاۓ۔عید ملن پارٹی میں خواتین کی طرف سے خوبصورت پاکستانی  کپڑوں اور جیولری کے سٹال بھی لگاے گئے اور ساتھ ساتھ پاکستانی خواتین نے مہندی بھی لگوائی۔

مردوں اور بچوں کے درمیان کرکٹ میچ بھی کھیلا گیا۔

خواتین کے رنگ برنگے ملبوسات خاصی توجہ کا باعث بنے  رہے۔

پاکستانیوں کا کہنا تھا  آج کی عید ملن پارٹی اس وجہ سے بھی اہم ہے ہم نے کافی مزے مزے کے کھانوں سے لطف اندوز ہوے اور بہت زیدہ انجواۓ  بھی کیا۔

باصل میں مقیم پاکستانی کمیونٹی  کا کہنا تھا اس طرح کی عید ملن پارٹی ہمارے لئے اس لئے بھی۔ ضروری ہیں ہم سب کو اکھٹے مل بیٹھنے کا موقع ملتا ہے اور ہمارے بچوں کے درمیان بھی روابط مضبوط ہوتے ہیں۔

تمام فیملیز نے ایک دوسرے کا شکریہ ادا کیا اور کمیونٹی کو مضبوط بنانے میں اپنے تعاون کی بھرپور یقین دہانی کروائی ۔ 

 آخر میں پاکستانیوں  میں علی جیلانی اور امبر جیلانی  شاہدہ محمد خان کو خوبصورت پروگرام کو آرگنائز کروانے پر مبارکباد پیش کی اور خاص طور پر عنمبر جیلانی کی طرف سے لگاے گئے خوبصورت سٹال کی بھی تعریف کی۔

Loading