Daily Roshni News

سوئیزرلینڈ،برکتوں سے معمور محفل نعت ِ رسول ﷺ پہلی بار زیورخ میں منعقد ہوئی

سوئیزرلینڈ،برکتوں سے معمور محفل نعت ِ رسول ﷺ کا پہلی بار

زیورخ میں منعقد ہوئی، نوجوانوں نے شاندار اہتمام کیا،

مختلف  مکتبہ فکر سے وقابستہ شخصیات کی بھرپور شرکت۔۔۔

سوئیزرلینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔سید علی جیلانی)سوئٹزر لینڈ کے شہر زیورخ میں پہلی دفعہ  پاکستانی سوئس نوجوانوں کی جانب سے سعادتوں بھری محفل نعت رسول ﷺ  کا انقعاد۔ محفل نعت رسول ﷺ میں پاکستانیوں  کی ایک کثیر تعداد میں شرکت۔ محفل نعت رسول ﷺ میں سوئس کی مشہور سیاسی اور کاروباری  شحصیات کی خصوصی شرکت

سوئٹزر لینڈ کے شہر زیورخ میں پاکستانی سوئس نوجوان طبقہ کی جانب سے بابرکت پر نور محفل نعت کا انقعاد کیا گیا۔

بابرکت اور پرنور محفل نعت رسول ﷺ  کا انقعاد سوئٹزر لینڈ میں مقیم  مایہ ناز  سی44 کے صحافی فہیم شہزاد، اور ان کے دوست چودھری  دانش مظہر ڈھل،  سید عباس شاہ، احسان ستی، اور عامر جٹ نے کروایا۔

 پاکستان اوورسیز کمشن سوئٹزر لینڈ کے حالیہ صدر، پاکستان تحریک انصاف کے سابق صدر  اور سوئٹزرلینڈ کی مشہور کاروباری شحصیت رانا شہزاد رفاقت، پاکستان تحریک انصاف کے کوارڈینیٹر حاجی عارف گھمن، پاکستان اوورسیز کمیشن منڈی بہاودین کے سینئر نائب صدر انصر اقبال گھمن اور  کاروباری شحصیت چودھری مظہر ڈھل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

محفل نعت رسول ﷺ میں پاکستانیوں  کی ایک کثیر تعداد میں شرکت ۔

محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت عامرجٹ نے حاصل کی۔ ثناخوانوں جس میں ریاض الدین، احمد ریاض الدین، محمد علی، فہیم شہزاد، زین جیلانی، مفتی صاحب، احسان ستی اور محمد اقبال  نے اپنے اپنے انداز میں حضور ﷺ کے حضور گلہاے عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔

سید علی جیلانی اشرفی نے سیرت النبی ﷺ کی تعلیمات پر  محتصر خطاب کیا اور کہا آج بڑی خوشی کا مقام ہے ہمارے نوجوان سیرت النبی ﷺ کو سیکھنے اور سمجھنے کی کوشس کر رہے ہیں ۔

پاکستان اوورسیز سوئٹزر لینڈ منڈی بہاودین کے سینئر نائب صدر  انصر گھمن کے حالیہ دنوں دو بھائیوں کی اچانک وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی اور دعامغفرت فرمایی گئی۔

آخر میں پر امت مسلمہ اور خصوصا فلسطین کے  مسلمانوں کے لئے دعا فرمایی گئی۔

مہمانوں کی تواضح لنگر محمدی سے کی گئی۔

Loading