سوئیزرلینڈ،میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں مرکزی جلسہ
23ستمبر2023کو شہر باصل میں منعقد ہو گا۔
سوئیزرلینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نمائندہ خصوصی)ماہ نور ربیع الاول کے بابرکت مہینے میں نبی رحمت ﷺ کی اس دنیا میں تشریف آواری کی خوشی میں دنیا بھر میں آباد عشاقاں ِ رسول ﷺ میلادالنبی ﷺ کی ایمان افروز تقریبات کا انعقاد کرنے میں مصروف ِ عمل ہیں۔ اس سلسلے میں بروز ہفتہ 23ستمبر کو شام پانچ بجےصاحبزادہ سید علی جیلانی کی زیر سر پرستی عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں عید میلاد النبیﷺ کا مرکزی جلسہ شہر باصل میں منعقد ہو گا۔ متذکرہ جلسے کے مہمانان خصوصی سفیر پاکستان عامر شوکت اور پیر سید جعفر علی شاہ سواتی ہوں گے۔
مزید معلومات کے لئے دیئے گئے نمبر پر رجوع کریں۔
سید علی جیلانی:0041793519740