Daily Roshni News

سوئیزر لینڈ، لوزرن میں سالانہ سیرت النبیﷺ کا نفرس پاک سوئس سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقد کی گئی، علمائے کرام اور نعت خواں حضرات کا نذرانہ عقیدت ، عشاقان رسول کی کثیر تعداد میں شرکت۔۔۔۔

 

سوئیزلینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نمائندہ  خصوصی ) سوئٹزر لینڈ کے شہر لوزرن میں پاک سوئس سوسائٹی لوزرن کے  سالانہ محفل سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انقعاد۔

پاک سوئس سوسائٹی لوزرن کے زیر نگرانی پندرویں سالانہ محفل سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انقعاد کیا 

جس کے مہمانان خصوصی ممتاز عالم دین مفتی عباللطیف  چشتی صاحبزادہ سید علی الاشرفی الجیلانی اور یورپ کے مشہور نعت خواں  محمد جہانزیب جبکہ نقابت کے فرائض سعید قادری اور توقیر شاہ نے انجام دئیے

محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت عمران مزمل نے حاصل کی ۔ بچوں نے سیرت النبی ﷺ پر تقاریر اور گلہاے عقیدت پیش کر کے محفل کی رونق کو چار چاند لگا دیے ۔  اٹلی سے آے ہوے مشہور نعت خواں محمد جہانزیب نے اپنی خوبصورت آواز میں کلام پڑھ کر محفل کو پر منور کر دیا  پوری محفل حضور اکرم  ﷺ  کے نعروں سے گونج اٹھی۔ ہر طرف درو و سلام کا ورد ہو رہا تھا۔

بیلجیم سے خصوصی طور پر آے ہوے مفتی عبداللطیف چشتی نے سیرت النبی ﷺ پر سحر انگیز گفتگو کی اور حضور ﷺ کے کمالات و فضائل کو بیان کر کے حاضرین محفل کے دلوں کو منور کیا آخرمیں سید علی جیلانی درود و سلام کا نذرانہ پیش کرکے اجتماعی دعا کرائی

.حاضرین محفل کی تواضح لنگر محمدی سے کی

Loading