Daily Roshni News

سوئیٹزرلینڈ :پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیئے زیورخ میں تقریب

سوئیٹزرلینڈ :
پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیئے زیورخ میں تقریب

سوئیٹزرلینڈ(ڈیلی روشنی انٹرنیشنل ۔۔۔سید علی جیلانی)پاکستان میں سیلاب اور بارشوں سے ہونے والی تباہ کاریوں سے متاثر ہونے والوں کی مدد کیلئے سوئٹزرلینڈ میں مقیم پاکستانی فنڈز اکھٹا کرکے متاثرین تک پہنچانے کیلئے سرگرم ہیں اس سلسلے میں سوئٹزرلینڈ کے شہر زیوریخ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جسکے مہمان خصوصی سفیر پاکستان عامر شوکت تھے عمران مزمل نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا
تقریب کا آغاز سید علی جیلانی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا نعت رسول مقبول سید محمود شاہ نے پیش کی سعید قادری امبر جیلانی سدرہ نے سیلاب زدگان کی بحالی کے لیئے مختلیف تجاویز پیش کیں
پاکستانی سفیر عامر شوکت نے کہا کہ اوور سیز پاکستانی کمیونٹی نے ہمیشہ مشکل وقت میں وطن عزیز میں ہونے والی آفات کے نتیجے میں متاثرہ افراد کی دل و جان سے مدد کی ہے، چاہے وہ زلزلے کی صورت میں ہو یا سیلاب کی تباہ کاریاں ہوں، آج پھر ہمارا وطن عزیز بڑی مصیبت میں گھرا ہے، سیلاب کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں لاکھوں افراد بے گھر ہیں اور کھلے آسمان تلے ہماری مدد کے منتظر ہیں،اب تک بے انتہا اموات ہو چکی ہیں، لاکھوں مویشی ہلاک ،اسکولز،سڑکیں ،پل،بستیوں کی بستیاں سیلاب کی طغیانی میں بہہ گئی ہیں اور ابھی یہ سلسلہ رکا نہیں جاری ہے، ہمیں اپنے سیاسی سماجی اختلافات سے بالا تر ہو کر ملک و قوم کی خدمت کرنا ہوگی،متاثرہ افراد کے لئے ہم سب کو ملکر دوائیاں، کپڑے ،خوراک،خیمے اور اشیائے خورد نوش کے لئے رقوم بھیجنا ہونگی تقریب میں موجود کمیونٹی افراد نے سفیر پاکستان عامر شوکت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے یہ یقین دلایا کہ اس مشکل کی گھڑی میں وہ اپنے ملک اور سیلاب سے متاثرہ گھرانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، انکی ہر ممکن مدد کریں گے ۔اس موقعہ پر سیلاب زدگان کی ویڈیوز علی میر نے انڈس اسپتال کی ویڈیوز کے زریعے لوگوں کو بتایا کہ وہ کس طرح مدد کررہے ہیں تقریب میں پاکستان تحریک انصاف سوئٹزرلینڈ کی سابق کوارٹینیٹر امبر جیلانی مسلم لیگ ن کے صدر عالم زیب خان اعزازی ٹورزم سفیر احمد نواز منہاج القرآن روح رواں سعید قادری نے خصوصی شرکت کی آخر میں علی جیلانی نے اجتماعی دعا کی

 

   

 

Loading

Leave a Comment