سوڈان میں بارشں اور لینڈ سلائیڈنگ سے کم ازکم ایک ہزار افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مغربی سوڈان کے ماررا پہاڑوں پر پیش آیا جہاں شدید بارش کی وجہ سے لینڈسلائیڈنگ ہوئی۔
اس حوالے سے سوڈان لبریشن موومنٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ علاقے میں کئی دنوں سے شدید بارشیں ریکارڈ کی جارہی تھیں جس کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور تراسین گاؤں کا زیادہ تر حصہ متاثر ہوا۔
سوڈان لبریشن موومنٹ کا کہنا ہےکہ ابتدائی معلومات کے مطابق بدقسمتی سے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں گاؤں میں رہنے والے کم از کم ایک ہزار کے قریب افراد ہلاک ہوگئے جب کہ صرف ایک شہری کے بچ جانے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سوڈان لبریشن موومنٹ نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی امدادی اداروں سے مرنے والوں کی لاشیں نکالنے میں مدد کی اپیل کی ہے۔