سکندر ریاض چوہان معروف سینئر صحافی ، ماہر لسانیات اور مولف
ہالینڈ ( ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔۔سکندر ریاض چوہان معروف سینئر صحافی ، ماہر لسانیات اور مولف )پورے پاکستان میں ایک بڑھ کر ایک ادیب صحافی اور مصنف اور دانشور موجود ہیں لیکن ہم گجرات کا ذکر کریں گے جہاں کی سرزمین میں بڑے بڑے نامور صحافی مصنف دانشور اور ادیب پیدا ہوئے ان میں اس کے اندر ریاض چوہان کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں جنہوں نے اپنا سفر صحافت سے شروع کیا مختلف اخبارات میں ان کے کالم چھپتے رہے یونان میں ایک طویل عرصہ قیام کے دوران یونان کے پہلے اردو اخبار نوائے وطن ایتھنز کی ادارت کے بھی فرائض انجام دیتے رہے اسی عرصے کے دوران انہوں نے پہلی کتاب سکندر سے سکندر تک مرتب کی جس کو بہت پذیرائی حاصل ہوئی اس کے بعد ایک اور کتاب یونان کی سیر کے نام سے ان کا بہت بڑا شاہکار منظر عام پر ایا اس کتاب کو بہت زیادہ پسند کیا گیا ان کی یہ دونوں تصانیف یونان کے حوالے سے ہیں سکندر سے سکندر تک ان کی تصنیف میں سکندر اعظم کا یونان سے پاکستان تک کا جنگی سفر اور مختلف مراحل بیان کیے گئے ہیں جبکہ یونان کی سیر میں یونان کی تہذیب کو پیش کیا گیا ہے اور ساتھ ساتھ ثقافت کو بھی متعارف کرایا گیا ہے کچھ عرصہ قبل انہوں نے گجرات کرینیکلز کے عنوان سے ایک بڑی قابل فہم کتاب شائع کی اس کی اشاعت میں انہوں نے زیادہ تر گجرات کے حوالہ جات مرتب کیے ہیں تاریخی ورثہ اور ثقافت دونوں کو بڑے نمایاں طریقے سے بیان کیا ہے حال ہی میں ان کی ایک نئی تصنیف کی اشاعت ہونے والی ہے جو کہ انہوں نے گجرات شہر کی بزرگ ہستی کے حوالے سے ترتیب دی ہے اور وہ ہستی ہیں پیر شاہ دولہ ولی رحمت اللہ علیہ جن کی زندگی کے متعلق مستند تاریخی حوالہ جات بڑی تفصیل کے ساتھ مرتب کیے ہیں سکندر ریاض چوہان کی تمام تر تصانیف بہت مقبول ہیں اور بہت بڑی شہرت کی حامل ہیں