Daily Roshni News

سید امیر عباس جیسے محنتی اور ایماندار صحافی معاشرے کا اثاثہ ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر محمد کامران

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی)پاکستان کے نامور صحافی، دانشور، اینکر اور ویلاگر سید امیر عباس نے پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر محمد کامران کی دعوت پر  نیدر لینڈز کا دورہ کیا اور نیدر لینڈ ز کے مختلف سیاحتی مقامات کی  سیر کے علاوہ نیدر لینڈ ز میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں۔ سید امیر عبّاس نے یورپ اور امریکہ کے دورے کا آغاز نیدر لینڈ ز سے کیا۔ ایمسٹرڈیم کے ایئر پورٹ پر ڈاکٹر محمد کامران نے ان کا خیر مقدم کیا۔

ایمسٹرڈیم میں قیام کے دوران سید امیر عباس نے ڈاکٹر محمد کامران کے ہمراہ ایمسٹرڈیم کے مضافات میں ہوائی چکیوں کے لئے مشہور گاؤں زانزے سخانس کا دورہ کیا اور قدیم ہوائی چکیوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

ایمسٹرڈیم میں سید امیر عباس نے پاکستانی کمیونٹی کی معروف شخصیات جاوید ثنا اور سلطان احمد سے ملاقات کی اور نیدر لینڈ ز میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

سید امیر عباس نے ایمسٹرڈیم میں  اے بی ایم  ایمرو بینک کے ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کیا جہاں دینک پارٹی کے سیاست دان اور سوشل ورکر ابراھیم غازی نے ڈاکٹر کامران اور امیر عباس کو خوش آمدید کہا اور  بینک کے مختلف حصوں کا دورہ کروایا اور بینک میں موجود فن پاروں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

سید امیر عبّاس نے راٹرڈیم کے  دورے کے  دوران نیدر لینڈ ز کے معروف ٹورسٹ پوانٹ کیوب ہاؤسز گئے اور جدید فن تعمیر کے اس نمونے سے خاصے متاثر ہوئے۔  راٹرڈیم میں امیر عباس نے پاکستانی کمیونٹی کی نمایاں شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں جن میں چودھری الیاس، ڈاکٹر گلشیر، تجمل حسین، چودھری شہزاد اور اقبال چودھری قابل ذکر ہیں۔

دی ہیگ میں سید امیر عباس نے عالمی عدالت انصاف کا دورہ کرنے کے علاوہ  پاکستانی کمیونٹی کی متحرک شخصیت اور نامور بزنس مین میاں عاصم کی رہائش گاہ پر ایک دعوت میں بھی شرکت کی جہاں پاکستانی سیاست اور تاریخ پر کھل کر بات چیت ہوئی اور محفل میں شریک افراد نے سید امیر عباس سے پاکستان کی صورتحال پر سوالات بھی کئے۔ اس خوبصورت محفل میں ڈیلی روشنی کے  چیف ایڈیٹر جاوید عظیمی، معروف صحافی  فاروق راجہ اور راجہ زیب خان سمیت میاں عاصم کے دوستوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔

نیدر لینڈ ز کے تین روزہ دورے کے بعد سید امیر عباس نے ڈاکٹر محمد کامران کے ہمراہ بیلجیم کا بھی دورہ کیا جہاں یورپی دارلحکومت برسلز میں مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ بیلجیم میں مقیم پاکستانی بزنس مین شعیب خان نے ڈاکٹر کامران اور سید امیر عباس کو بیلجیم کے تاریخی شہر دینانت کی سیر کرائی۔

نیدر لینڈ ز اور بیلجیم کے دورے کے بعد امیر عباس اپنے دوست آصف چودھری کے ہمراہ فرانس کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔

Loading