Daily Roshni News

سینئیر صحافی سیکریٹری جنرل کشمیر پیس فورم نیدر لینڈز راجہ فاروق حیدر کے  سماجی شخصیت جاوید ثناء کی وفات پر تاثرات۔

سینئیر صحافی سیکریٹری جنرل کشمیر پیس فورم نیدر لینڈز راجہ فاروق حیدر کے  سماجی شخصیت جاوید ثناء کی وفات پر تاثرات

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نمائندہ خصوصی )دی ہیگ  نیدر لینڈز  ایمسٹر ڈیم  میں عر صہ دراز سے مقیم سماجی شخصیت جاوید ثنا انتقال کر گۓ مرحوم ایک محب الوطن پاکستانی تھے انھوں نے 45 سال قبل ایمسٹر ڈیم مرکز میں پاکستان ریسٹور نٹ کھولا مرحوم بڑے مہمان نواز تھے جب بھی پاکستان سے کر کٹ یا ہاکی ٹیم آتی وہ انھیں مدعو کرتے اور اپنی گہری محبتوں کا اظہار کرتے وہ جناح سو سائیٹی کے بھی صدر تھے سابق سفیر جاوید چوہدری کے دور میں ہم نے مل کر عکس پا کستان تنظیم بھی بنائ وہ ایمبسڈر ہاکی ٹرافی اور کرکٹ کپ ٹورنا منٹ کے انتظا مات میں بھی معاون ہوتے تھے مرحوم بے شمار خوبیوں کے حا مل تھے انسانیت سے محبت کرنے والی شخصیت تھے  اچھے اخلاق اور تعلق نبھانے والے انسان تھے  وہ جب بھی ملے بہت عزت دی ہر کسی کے غم اور خوشی میں شریک ہوتے میرے ان سے بہت دیرینہ تعلقات تھے دعا ہے اللہ پاک پنجتن پاک کے صدقے ان کی مغفرت فر ماۓ اور فیملی کو صبر دے

سیکنڈ تصویر جاوید ثناء مرحوم کے پاکستان ریسٹورنٹ میں سابق سفیر جاوید حسین راجہ فاروق حیدر جاوید ثناء پرویز ایوب اقبال چٹھہ اور دیگر کا یادگار فوٹو

ہالینڈ کے سابق وزیر اعظم لوبر مرحوم جاوید ثناء سابق سفیر چوہدری جاوید حسین راجہ فاروق حیدر ایم ایف شمسی مرحو م چوہدری محمد رفیق مرحوم حاجی فردوس بٹ مرحوم کی یادگار تصویر

Loading