Daily Roshni News

شادی پر والدہ کا 44 سال پرانا عروسی لباس، عشائیے پر عام سی ساڑھی، سوناکشی نے نئی مثال قائم کردی

بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا گزشتہ روز  اپنے مسلمان دوست اداکار  ظہیر اقبال کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

اداکار جوڑی کی گھر میں منعقدہ شادی کی تقریب میں سوناکشی کے والد شتروگن سنہا اور والدہ پونم سنہا نے شرکت کی تاہم بھائی شریک نہیں ہوئے۔

شادی پر والدہ کا 44 سال پرانا عروسی لباس، عشائیے پر عام سی ساڑھی، سوناکشی نے نئی مثال قائم کردی
فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا

بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریب میں سوناکشی نے اپنی والدہ کی شادی کی آف وائٹ ساڑھی کے علاوہ موتیوں جڑے  کندن کے ہار  کے ساتھ ڈائمنڈجیولری کا انتخاب کیا، یوں اداکارہ نے دیگر بالی اداکاراؤں کے مہنگے عروسی لباس کے  برعکس اپنی شادی پر والدہ کا 44سال پرانا عروسی لباس اور جیولری منتخب کر کے عمدہ مثال قائم کی۔

دوسری جانب سوناکشی کے دلہا ظہیر اقبال کو بھی مہنگی شیروانی یا گروم سوٹ کے برعکس سفید شلوار قمیض زیب تن  کیے دیکھا گیا۔

شادی کی تقریب کے بعد جوڑے کی جانب سے ممبئی کے مقامی ریسٹورینٹ میں عشائیہ دیا گیا جس میں فلمی دنیا اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک ہوئیں۔

اس موقع پر بھی سوناکشی اور ان کے شوہر کو مہنگے ترین ملبوسات کے بجائے عام روایتی انداز میں دیکھا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی سنہا نے اپنی شادی کے عشائیے کیلئے بھارتی ساڑھیوں کے برانڈ ’چاند بوٹا’  کی بروکیڈ ٹون والی ریڈ ساڑھی کا انتخاب کیا، بھارتی میڈیا کے مطابق  برانڈ کی ویب سائٹ پر ساڑھی کی قیمت 79ہزار 800بھارتی روپے ہے۔ 

شادی پر والدہ کا 44 سال پرانا عروسی لباس، عشائیے پر عام سی ساڑھی، سوناکشی نے نئی مثال قائم کردی
فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا

Loading