Daily Roshni News

شام غریباں مجلس علامہ ریاض جوہری کا خطاب

شام غریباں مجلس علامہ ریاض جوہری کا خطاب

اسلام، قرآن اور رسول محتشمﷺپوری انسانیت کے لئے

رہنمائی فراہم کرتے ہیں، شہدائے کربلا اور اہل بیت

پر ڈھائے جانے والے مظالم کا تذکرہ المناک انداز میں کیا۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نیوز ڈیسک)محرم الحرام کی دس روزہ محافل پاکستان سمیت دنیا بھر میں منعقد کی گئیں جن میں خواتین و حضرات اور نواجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے اہل بیت ، شہدائے کربلا اور بلخصوص سیدا لشہداء نواسئہ رسول  حضرت امام حسین علیہ السلام کو خراج عقیدت  پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ اس سال محرم الحرام کی شام غریباں پاکستان میں بروز ہفتہ29جولائی 2023 کو منعقد کی گئی۔ مذکورہ مجلس سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے علامہ ریاض جوہری نے کہا اسلام پوری انسانیت کا دین ہے اور قرآن کی نگاہ میں پوری انسانیت پے اس مقدس کتاب نے اولادِآدم کو مخاطب کرکے رہنمائی کی ہے۔ ایک جگہ قرآن میں ارشاد باری تعالیٰ ہے تم ماں کے بطن سے اس دنیا میں جاہل اور کمزور آئے مگر پڑھ ،لکھ  کر عالم بن گئے اور پھر اتنے طاقتور ہو گئے کہ ایٹم بم بھی بنا لیا۔ قرآن  میں اللہ تعالیٰ نے نبیوں اور رسولوں کو اس طرح پکارا اے ابراہیم، اے موسی ، اے داؤد ، اے عیسیٰ مگر اللہ تعالیٰ نے رسول محتشم ﷺ کو نام سے نہیں بلکہ القابات سے پکارا جیسے یاسین،طہٰ، مزمل کیونکہ محبوب کو ہمیشہ پیار سے القابات سے ہی مخاطب کیا جاتا ہے، علامہ ریاض  جوہری نے کہا اسلام انسانیت کا دین ہے۔ قرآن کی نگاہ میں پوری انسانیت ہے جسطرح قرآن قیامت تک کے لئے آخری آفاقی مقدس کتاب ہے اسی  طرح حضرت محمدﷺ پوری انسانیت کے لئے آخری رسول ہیں۔ اس علمی و فکری گفتگو کے بعد علامہ ریاض جوہری نے میدان ِ کربلا میں نواسئہ  رسول حضرت امام حسین علیہ السلام ان کے رفقاءکی شہادتوں اور اہل بیت پرڈھائے جانے والے مظالم ،پیاس کی شدت جبکہ معصوم بچوں پر چلائے جانے والے تیروں کا تذکرہ بڑے ہی المناک انداز میں بیان کیا جس سے شرکائےتقریب پر سوگ کی کیفیت طاری ہو گئی۔ سلام اور نوحہ خوانی پر شام ِغریباں کا اختتام ہوا۔

Loading