Daily Roshni News

ماہ شعبان العظیم کی برکتوں کو سمیٹنے کے لیے باصل میں محفل نعت رسول ﷺ منعقد ہوئی

ماہ شعبان العظیم کی برکتوں کو سمیٹنے کے لیے باصل میں

محفل نعت رسول ﷺ منعقد ہوئی یورپ بھر سے ثنا خوانوں نے بھرپور شرکت کی

سوئیزرلینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔سید علی جیلانی)محفل کا اغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا جس کی سعادت سید علی جیلانی نے حاصل کی ریاض دین محمد احمد سید زین جیلانی محمد ارشد نے خوبصورت انداز میں ہدیہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم حضور ﷺ کی بارگاہ میں پیش کیا

سید علی جیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا حضرت معاذ بن جبل سے روایت ہے کہ نبی دوجہاں ۖ نے فرمایا خداوند عالم شعبان کی پندرہویں رات کو اپنی تمام مخلوق کی طرف متوجہ ہو تے ہیں پیمانہ رحمت چھلک پڑتا ہے اور تمام مخلوق کو بخشش دیتے ہیں مشرک کینہ رکھنے والے کی بخشش نہیں ہوتی ایک اور حدیث میں سرور کائنات ۖ فرماتے ہیں پندرہویں شعبان کی شب میں خدا ئے لازوال اپنے بندوں کی طرف متوجہ ہو کر مومنین کی مغفرت فرما دیتے ہیں اور کینہ پرور کو ان کی کینہ پروری پر چھوڑ دیتے ہیں ان کی مغفرت نہیں ہونی اِس رات کو شب ِ برات کہا جاتا ہے اِس رات میں ستر ماں سے شفیق رب کی ذات اپنی رحمت کے سارے دروازے کھول دیتا ہے انعام و اکرام کی موسلا دھا بارش برستی ہے اِس رات میں آتش بازی کھیل تماشے ہندوانہ رسومات ہیں جس کو کرنے سے بخشش کی بجائے خدا کی گرفت میں آسکتے ہیں اِس رات صرف اور صرف خدا کی تعریف حمد و ثنا اوراپنی غلطیوں کا اعتراف اور مسلسل توبہ کر ناہی افضل ہے تاکہ ہم خدا کی بخشش کے حق دار ٹہر سکیں

عمران مزمّل نے ماہ شعبان کی عظمتوں اور برکتوں اور فضیلتوں پر بیان فرمایا اور پیغام دیا شب برات ایسی رات جو تمام انسانوں کیلئے عظمت اور مغفرت والی رات ہے زندگی میں ہونے والی غلطیوں پر توبہ کرو اور اپنے رب کی طرف رجوع کر لو تمہارا رب بڑا مہربان اور عظیم ہے وہ تمہیں معاف کر دے گا۔

حضور اکرم ﷺ نے اس رات کو بڑی فضیلت والی رات کہا ہے اور فرمایا اس رات اللّه کی رحمت اور بحشس کے دروازے کھول دے جاتے ہیں اور پکارا جاتا ہے کوئی ہے جو اللّه کی رحمت پانا چاہتا ہے اور گناہوں سے بحشس چاہتا ہے اس رات انسان کے مستقبل کے حوالے سے فیصلے کر دیے جاتے ہیں۔

آخر میں درود سلام کا نظرانہ پیش کیا گیا اور سید علی حسین اشرف جیلانی کی مغفرت اور امت مسلمہ کیلئےدعا کی گئی۔

Loading