شریف اکیڈمی جرمنی فرانس کے زیر اہتمام شاعر مشرق مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ اقبال کی سالگرہ نہایت عقیدت کے ساتھ منائی گئی
پیرس۔ فرانس(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نمائندہ خصوصی۔۔۔ منیر احمد ملک) شریف اکیڈمی جرمنی فرانس کے زیر اہتمام شاعر مشرق مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ اقبال کی 148ویں سالگرہ نہایت عقیدت اور ملی جوش و جذبہ کے ساتھ منائی گئی جسے شریف اکیڈمی جرمنی فرانس کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر یورپ روحی بانو نے آرگنائز کیا
خواتین نے پھولوں اور موم بتیاں جلا کر اپنے عظیم شاعر کو خراج تحسین پیش کیا اس پروقار تقریب میں نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم فردوس شفقت نے پڑھی
معروف نعت خواں ستارہ ملک نے علامہ اقبال کا کلام خودی کا سر نہاں پیش کیا انٹرنیشنل فیشن ڈیزائنر نیناں خان ، سینئر صحافی ناصرہ خان ، ہر دلعزیز شخصیت عالیہ مرتضی ، سماجی و مذہبی شخصیت غزالہ یاسمین ،معروف شاعرہ مصنفہ اور کالم نویس ممتاز ملک ادارہ منہاج القران لا کورنیو کی سابق صدر شمیم ظہور ، سماجی شخصیت فرزانہ شیخ ، مذہبی شخصیت رانی کنول ، پاکستان پیپلزپارٹی وومن ونگ فرانس کی جنرل سیکرٹری سارہ کرن پی پی پی ویمن ونگ فرانس کی سینئر نائب صدر فرحت عاشق پی پی پی ویمن ونگ فرانس کی نائب صدر فرح کریم ، شبانہ احمد ، فردوس شفقت نے علامہ اقبال کے یوم ولادت کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا
اس تقریب میں 2 خوبصورت ٹیبلوز ” لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری ” جسے خواتین اور بچوں نے پیش کیا اور ” غلام قادر رہیلہ ” بھی پیش کیئے گئے جسے ناظرین نے بے حد سراہا ٹیبلوز میں بہترین کارکردگی پر کپ دیئے گئے۔
علامہ اقبال کی 148 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا
یوں یہ پروقار تقریب شاندار ظہرانہ اور مزیدار کیک سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اختتام پذیر ہوئی۔ رپورٹ منیر احمد ملک بیورو چیف پیرس فرانس
![]()







