ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ شعور سے لا شعور کی جانب۔۔
تحریر ۔۔ سید اسلم شاہ )لاذہنی کی حالت مین داخل ہونے کے لیے تین رہنماء اصول
1) حال (now):ماضی اور مستقبل سے بچیں، اور حال میں لوٹ آیا کریں، جو موجود نہیں اس کی فکر نہ کریں، جو ہے اس سے لطف اندوز ہونا شروع کر دیں۔
2) مشاہدہ (observing):جب بھی سوچیں منتشر کرنے لگے تو سوچوں کے متعلق شاھد ہو جائیں۔ سوچوں کو دیکھیں جیسے دور کھڑے ہو کر آپ اپنے خیالوں کو دیکھ رہے ہیں۔ اس طرح دیکھں جیسے آپ ٹریفک میں آتی جاتی گاڑیوں کو دیکھ رہے ہیں۔
3) توجہ (concentration):جو بھی کام کریں اس میں پوری طرح ڈوب جایا کریں چاہے وہ کام کتنا ہی جھوٹا و غیر اہم کیوں نہ ہو۔ مثلاََ آپ کھانا کھا رہے ہو تو اس میں اتنے گم ہو جائیں کہ اب کھانے کے علاوہ دنیا میں کوئی اور کام ہی نہ بچے۔ کھانے کا خوب سواد لیں، کھانے کو آہستہ چبائیں، کھانے کو آنکھوں سے دیکھیں اور صرف کھانا ہی رہ جائے۔ جو بھی کام آپ کر رہے ہیں اس میں خود کو ڈبو دیں۔ ایک وقت میں صرف ایک کام اور بہت جلدی آپ پائیں گے کہ آپ کا مائنڈ بیلنس ہونے لگا۔