Daily Roshni News

شوکت خانم فاؤنڈیشن یونان کے زیر اہتمام آگاہی مہم و نیٹ ورکنگ ایونٹ، معروف اداکارہ ریما خان کی خصوصی شرکت

شوکت خانم فاؤنڈیشن یونان کے زیر اہتمام آگاہی مہم و نیٹ ورکنگ ایونٹ، معروف اداکارہ ریما خان کی خصوصی شرکت

یونان (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔انصر اقبال بسراء  )شوکت خانم میموریل فاؤنڈیشن یونان کے زیر اہتمام *شوکت خانم کینسر ہسپتال و ریسرچ سینٹر کراچی* کے لیے ایک مؤثر *آگاہی مہم اور نیٹ ورکنگ ایونٹ* کا انعقاد کیا گیا۔

یہ تقریب ایتھنز میں منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی معروف فنکارہ *ریما خان* نے خصوصی شرکت کی۔ وہ اس نیک مقصد کے لیے خصوصی طور پر *امریکہ* سے یونان پہنچیں۔

ایونٹ کی *نظامت* کے فرائض *سید جمیل شاہ* اور *رمشا چوہدری* نے نہایت عمدگی سے انجام دیے، جبکہ *مرزا رفاقت حسین* نے نہایت خوبصورت انداز میں مہمانانِ گرامی کی خدمت میں *سپاس نامہ* پیش کیا۔

تقریب میں *یونان بھر سے پاکستانی خواتین، سیاسی و سماجی شخصیات، کاروباری، ادبی و صحافتی برادری* اور کمیونٹی ممبران نے بھرپور شرکت کی۔

*شوکت خانم لاہور کے چیف آپریٹنگ آفیسر، ڈاکٹر محمد طاہر عزیز* نے فاؤنڈیشن کی خدمات، زیر تعمیر کراچی پراجیکٹ، اور ادارے کی ریسرچ و فلاحی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔

*ریما خان* نے خطاب میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے جذبے اور تعاون پر خوشی کا اظہار کیا اور اس مشن میں شمولیت پر سب کا شکریہ ادا کیا۔

ایونٹ کے اختتام پر *چوہدری ظفر اقبال ساہی* نے تمام مہمانانِ گرامی، نظامت کرنے والے افراد، منتظمین اور کمیونٹی کا دلی شکریہ ادا کیا، اور اس قومی خدمت کے مشن کو مزید تقویت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

Loading