ہالینڈ، 4 اکتوبر 2025 کو ہونے والے شوکت خانم کینسر ہسپتال کے
چیرٹی پروگرام میں فرینڈز آف روشنی فورم کی ٹیم بھر پور
شرکت اور گالہ ڈنر بھی اسپانسر کریگی ۔ روشنی نیوز کے
مدیر ا علیٰ جاوید عظیمی اور ایم ڈی میاں عاصم کی ٹیلی فونک گفتگو۔
ہالینڈ (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ نمائندہ خصوصی) معروف آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے مدیر اعلیٰ محمد جاوید عظیمی اور مینجنگ ، ڈائریکٹر (ایم ڈی ) میاں عاصم محمود کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران میاں عاصم محمود نے بتایا کہ بروز ہفتہ 4 اکتوبر 2025 کو ہالینڈ کے شہر ہوف دورپ میں منعقد ہونے والے شوکت خانم کینسر ہسپتال کے چیرٹی پروگرام میں فرینڈز آف روشنی فورم کی ٹیم بھر پور شرکت کرے گی ۔ میاں عاصم نے اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے مزید بتایا کہ مستحق مریضوں کا مفت علاج کرنے والے مذکورہ ادارے کے چیرٹی پروگرام کے لئے ہماری ٹیم مل کر گالہ ڈنر اسپانسر کر رہی ہے۔ اس اسپانسر ڈنر کے انتظامات مکمل ہیں ۔ جاوید عظیمی نے اپنی گفتگو کے دوران میاں عاصم محمود کی چیرٹی پروگرام کے لئے گرانقدر خدمات کو بے حد سراہا اور ان کے حق میں بارگاہ الہی میں خصوصی مناجات پیش کیں ، مزید کہا کہ انشاالله متذکرہ پروگرام میں شرکت کے لئے دی ہیگ سے قافلے کی صورت میں روانہ ہوں گے ۔ اس چیرٹی پروگرام میں شرکت کرنے کا اولین مقصد بیمار اور دکھی انسانوں سے قلبی ہمدردی اور اللہ تعالٰی کی خوشنودی اور رضا کا حصول ہے۔
متذکرہ چیرٹی پروگرام کے سلسلے میں معلومات کے لئے خبر کے نیچے شائع پوسٹر کا مطالعہ کریں۔