Daily Roshni News

شہتوت میں پوشیدہ صحت کے راز جانئے

گرمیوں کے پھل کی سوغات شہتوت میں قدرت نے ایسے غذائی اجزا چھپا رکھے ہیں جو انسانی کو موذی امراض سے محفوظ رکھتے ہیں۔

شہتوت میں آئرن رائبوفلوین وٹامن سی وٹامن کے پوٹاشیم فاسفورس اور کیلشیم شامل ہیں ان میں غذائی ریشے کی ایک اہم مقدار موجود ہوتی ہے اس میں فائیٹو نیوٹرنٹس زیکسانتھین ریسویراٹرول اینتھوسیانن لیوٹین اور مختلف پولی فینولک مرکبات شامل ہو سکتےہیں۔

نظام انہضام بہتر کرے

شہتوت میں غذائی ریشہ یعنی ڈائٹری فائبر کی اچھی خاصی مقدار موجود ہوتی ہے، جو ہضم کے فعل کو باقاعدہ بنا کر اسے مختلف بیماریوں سے بچاتی ہے۔ مثلا قبض، اپھارہ اور پیٹ درد سے نجات ملتی ہے۔

کینسر کی روک تھام

شہتوت اینتھوسیانِن سے بھرپور ہوتا ہے جو کینسر کے خلیوں کے خلاف جنگ لڑتا ہے ان میں ریسو یراٹرول بھی ہوتا ہے جو کینسر کی افزائش روکتا ہے۔ یہ بڑی آنت کے کینسر، جلد کے کینسر، پراسٹیٹ کینسر اور تھائی رائیڈ سے لڑنے میں مدد دیتا ہے۔

صحت مند جگر

شہتوت میں آئرن موجود ہوتا ہے جو جگر کی صحت کو برقرار رکھتا ہے۔ شہتوت نہ صرف جگر کو صاف بلکہ اسے صحت مند رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

گردوں کی صحت

شہتوت گردوں کی صحت کے لیے اہم درجہ رکھتے ہیں یہ جسم سے اضافی ٹاکسن خارج کرتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق شہتوت کا عرق ان لوگوں کے لئے مفید ہے جن کے گردے ذیابطیس کی وجہ سے خراب ہو جاتے ہیں۔ایسا عموماً میٹا بولک عوارض کی وجہ سے ہوتا ہے۔

Loading