Daily Roshni News

شہدائے کربلاکی یاد میں خصوصی بابرکت تقریب پاکستان اسلامک سینٹر روٹرڈیم میں منعقد کی جائے گی۔۔۔

شہدائے کربلاکی یاد میں

خصوصی بابرکت تقریب

پاکستان اسلامک سینٹر روٹرڈیم کے زیر انتظام و انصرام

اتوار30جولائی 2023کو منعقد کی جائے گی۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نمائندہ خصوصی) محرم الحرام کا مہینہ جاری ہے، یہ وہی مہینہ  ہے جس کی یکم تاریخ سے دس تاریخ تک میدان ِ کربلا میں امام عالی مقام  نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے 72رفقاء کو ظلم وبر بریت، بے دری اور سفاکیت کے ساتھ شہید کر دیا گیا۔ اس مہینے میں متذکرہ تاریخوں میں دنیا بھر میں مسلمان مساجد، اسلامی مراکز اور اپنے گھروں میں شہدائے کربلا کر خراج عقیدت پیش کرنے  کے لئے محافل کا اہتمام کرتے ہیں، اسی مناسبت سے پاکستان اسلامک سینٹر روٹر ڈیم کے زیر انتظام و انصرام خصوصی تقریب  میں علمائے کرام واقعہ کربلا  پر علمی روشنی ڈالنے اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے جبکہ نعت خواں حضرات نعتوں اور منقبتوں کی صورت میں عقیدتوں کے پھول نچھاور کریں گے۔ مرکز کی انتظامیہ کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کے خواتین وحضرات کو دعوت ِ خاص دی جاتی ہے۔شرکت فرما کر شکریے کا موقعہ  فراہم کریں ۔ پروگرام اختتام پر شرکائے تقریب کی تواقع لنگر حسینی سے کی جائے گی۔

Loading