Daily Roshni News

شہدائے کربلا کانفرنس ،زیر اہتمام کمیونٹی سینٹر منعقد کی گئی۔

شہدائے کربلا کانفرنس ،زیر اہتمام کمیونٹی سینٹر منعقد کی گئی۔

اہل بیت سے محبت اللہ اور رسول محتشم ﷺ سے محبت ہے، جبکہ

ان سے نفرت اللہ اور اسکے محبوب مکرم ﷺ سے نفرت ہے۔ علامہ غلام مصطفےٰ

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ ۔۔۔جاوید عظیمی ) گزشتہ روز جمعتہ المبارک 28جولائی 2023 کو پاکستان اسلامک ایند کلچرل سینٹر دی ہیگ کی جامع مسجد میں محرم الحرام کی مناسبت سے شہدائے کربلا کانفرنس کا انعقاد عقیدت  احترام سے کیا گیا۔ اس بابرکت کانفرنس کا آغاز اللہ تعالیٰ کی آخری آفاقی مقدس کتاب قرآن  ِ مجید کی تلاوت سے ہوا

جبکہ بارگاہ رسالت مآبﷺ اور حضرت امام حسین علیہ السلام کی شان میں  نعتوں اور منقبتوں کے پھول  نچھاور کرنے کی سعادت مجتبےٰ خادم حسین بٹ، محمد ندیم ، شہزاد علی خان اور میاں مظفر حسین نے  حاصل کی۔ مرکز کی مسجد کے امام و خطیب علامہ غلام مصطفےٰ نقشبندی نے شرکائے کانفرنس سے  مخاطب  ہوتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا لاکھ احسان اور شکر ہے کہ اس نے ہمیں اہل بیت کی محبت سے مالا مال کر رکھا ہے ، کیونکہ اہل  بیت کی محبت اللہ اور اس کے رسول محتشمﷺ سے محبت ہے  جبکہ ان سے نفرت اللہ اور رسول ﷺ سے نفرت کے مترادف ہے خطاب کے ابتدائی دورانیے میں علامہ غلام مصطفےٰﷺ نے نبی رحمتﷺ کی دین اسلام کی تبلیغ کے سلسلے میں کفار کی جانب سےڈھائے جانے والے مظالم کی تفصیلات بیان کیں

اور کہا کہ ان مظالم ، رکاوٹوں اور نامساعد حالات کے باوجود آپﷺ ثابت قدم رہے۔ اسی طرح نواسہ رسولﷺ کو بھی انتہائی مشکلات اور مصائب کا سامنا کرنا پڑا مگر حضرت امام حسین علیہ السلام بھی دین اسلام کی سربلندی اور تحفظ کے لئے ثابت قدم رہے یہاں تک کہ اپنی اور اپنے رفقاء کی شہادتیں بھی  کربلا کے میدان  میں پیش کر کے اپنے نانا کے دین  کو قیامت تک کے لئے محفوظ کر دیا ۔

ایک  موقعہ پر علامہ مصطفےٰ نے  کہا یہ شہادت عظمیٰ ہمیں عظیم درس دیتی ہے کہ ظلم کے خلاف ہمیشہ اپنی آواز کو بلندکرو اور اور ظالم کے سامنے ڈٹ جاؤ چاہے تمہاری جان چلی جائے۔ خطاب کے دوران شرکائے کا نفرنس کو یاد دلاتے ہوئے کہا کہ یزید ملعون کے آٹھ بیٹے تھے جبکہ امام عالی مقام حضرت امام حسین کا ایک  ہی بیٹا بچا جن کی ذریت سے حسینی سید دنیا بھر  میں ملیں گے مگر یزید کا نام لیوا اس دنیا میں کوئی موجود نہیں بلکہ اس کا نام ایک گالی بن کر رہ گیاہے جس سے ہم سب بڑی آسان سے حق و باطل کا اندازہ لگاسکتے ہیں۔درووسلام کے بعد اجتماعی دعا او ر بعدازاں انتظامیہ کی جانب سے شرکاء کی تواضع لنگر ِحسینی سے کی گئی۔

Loading