Daily Roshni News

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری،چئیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری،کے اعزاز میں ویانا میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا…..

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری،چئیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری،کے اعزاز میں ویانا میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا…..

آسٹریا(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔۔پورٹ۔۔۔محمد عامر صدیق ویانا آسٹریا)شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری،چئیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری،  شیخ احمد مصطفٰی العربی قادری شیخ   حماد مصطفٰی قادری،صدر منہاج ویمن لیگ ڈاکٹر غزالہ قادری، اورمنہاج یورپین کونسل کے قائدین کے اعزاز میں ویانا کے مقامی ہال میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جس میں سفیر پاکستان آفتاب کھوکھر،قونصل جنرل شہزاد صاحب،پاکستان کمیونٹی فورم آسٹریا کے چیئرمین لالہ محمد حسین،صدر ندیم خان و جملہ عہدیداران،پاک آسڑین ایسوسی ایشن کے میاں خلیل اور ان کی دیگر قیادت۔اسلامک نور سنٹر کے خطیب علامہ عبدالخفیظ الازہری ،راٹھور برادران،سلسلہ عظیمیہ کے آفتاب سیفی اور اس کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ مذہبی،سیاسی اور بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی شخصیات،معروف نعت خواں شہریار خان،غلام مصطفی نعیمی،پاک لینز کمیونٹی کے ندیم رضا اور دیگر ساتھی آسٹریا بھر سے منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے رفقاء شعبہ ویمن لیگ اور دیگر منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا کے ونگز کے عہدے داران نے بھر پور شرکت کی۔اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی اشاعت اسلام  میں انکی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

Loading