Daily Roshni News

‘صائم آپ کیلئے اپنے شوہر کو طلاق دے دونگی’، خاتون کا پوسٹر وائرل

کیریبئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانی بیٹر صائم ایوب کی ایک مداح کا پوسٹر سوشل میڈیا پر خاصہ وائرل ہورہا ہے۔

گیانا ایمیزون واریئرز کی نمائندگی کرنے والے صائم ایوب نے ٹورنامنٹ میں اب تک لگاتار تین میچز میں نصف سینچریاں اسکور کیں، صائم نے جمیکا تھلاواز کے خلاف نصف سنچری بنائی۔

صائم 53 گیندوں پر 85 رنز بناکر مین آف دی میچ قرار پائے، ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے، یہ سی پی ایل میں ان کی مسلسل تیسری ففٹی تھی۔

اس سے قبل انہوں نے بارباڈوس رائلز اور ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کے خلاف بھی ففٹیاں اسکور کی تھیں۔

اب قومی کرکٹر مسلسل تین ففٹیز کے بعد سی پی ایل کے ٹاپ اسکورر بن گئے ہیں، 21 سالہ کرکٹر نے ٹورنامنٹ کی 8 اننگز میں 149.01 اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 304 رنز بنائے ہیں۔

صائم کے مداح صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ ویسٹ انڈیز میں بھی موجود ہیں جس کا اندازہ حال ہی میں اسٹیڈیم میں بیٹھی خاتون کی وائرل تصویر سے لگایا جاسکتا ہے۔

خاتون نے پوسٹر پر لکھا تھا کہ ‘صائم ایوب، میں آپ کے لیے اپنے شوہر کو طلاق دے دوں گی’۔

وائرل پوسٹر پر صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

Loading