صاحبان ہوشیار باش
تحریر۔۔۔۔احمد صہیب اسلم
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )کیا آئین قانون اور بنیادی اخلاقیات کو پسِ پُشت ڈال کر مملکت خداداد ساٹھ ستر سال پہلے والا افغانستان بننے والا ہے ؟ جب ہجوم نے ایک وزیر اعظم کو خود سے تختہ دار پر لٹکا دیا تھا اور محلاتی سازشیں عروج پر تھیں ۔ باقی تاریخ ہے ۔
مسند والے ! کچھ ہوش کریں، جتنی سرگرمی کور کمانڈر کے گھر جانے والوں کے لیے دکھا رہے ہیں، اس سے آدھی سرگرمی دِکھا کر پانچ دس ان سپاہیوں کو بھی پکڑیں، جو غیر اخلاقی اور غیر انسانی سلوک کر رہے ہیں ۔ وگرنہ ، افغانستان بنتے دیر نہیں لگنی ، مقتل سرِبازار کُھل جانے ہیں ، جو اندھیر نگری مچائ ہوئ ہے ، عوام نے وارنٹ کے بغیر گھروں میں داخل ہونے والوں سے وہ سلوک کرنا ہے کہ بنگال کیا، افغانستان کا اِسین رِی ٹیلی کاسٹ ہونا ہے ۔
افغانستان کے ٹکڑے نہیں ہوئے ، مملکت خداداد کے خدا کے بنائے اصولوں کے مطابق دو کے بعد چار ہو جانے ہیں ۔
ادارہ ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کالکھاری کے خیالات یارائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔۔۔