Daily Roshni News

صحت وزندگی کیلئے دیسی انڈے استعمال کریں ۔

صحت وزندگی کیلئے دیسی انڈے استعمال کریں ۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )صحت مند رہنے کے لیے ضروری ہے کہ متوازن غذا کھائی جائے اور ہر غذا اعتدال میں ہی کھائی جائے ۔کچھ غذاؤں کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے اور کچھ غذائیں گرم تاثیر والی ہوتی ہیں، مگراس کا مطلب یہ نہیں کہ مخصوص غذاؤں کو مخصوص موسم میں ہی کھایا جائے۔ انڈوں کو ہی لےلیں  انڈوں کو سردی گرمی دونوں موسم میں کھا سکتے ہیں۔

 آپ نے بھی یہ ضرور سنا ہوگا کہ  جتنی دور انڈہ اتنی دور اپ کی صحت۔ شاید اس ہی لیے انڈے کو ایک مکمل غذا کہا جاتا ہے۔ انڈہ دیسی ہو تو بہت اچھا ہے ورنہ برائلر مرغی کا انڈہ بھی کھا سکتے ہیں۔ برائلر مرغی کے انڈے میں اتنے نقصان دہ اجزا نہیں ہوتے جتنے اس کے  گوشت میں ہوتے ہیں ۔اس لیے یہ کھانے کے لیے بہتر ہے ۔

 اگر آپ اپنی غذا میں روزانہ انڈہ شامل کریں تو بہت سی بیماریوں جن میں بلڈ پریشر ،کولسٹرول،تھائیرائڈ، خشکی (جسم میں کہیں بھی ہو یہاں تک کہ آنکھوں کی خشکی) ،ارتھرائٹس، قوت مدافعت کی کمی،دماغی کمزوری جس میں یادداشت کا جانا بھی شامل ہے ،وٹامن ڈی کی کمی ،کینسر،مینوپاس کے مسائل ،جسمانی کمزوری،جلد ،بال ناخن کے امراض ،ڈپریشن ، آنتوں کے امراض اس کے علاوہ بھی اور دوسرے مسائل و بیماریاں شامل ہیں ۔

انڈے کھانے سے متعلق بہت سی غلط فہمیاں بھی ہیں مثال کے طور پر کہا جاتا ہے کہ   انڈہ گرم ہوتا ہے بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے نقصان دہ ہے یا انڈے سے الرجی ہوتی ہے کولسٹرول میں نقصان دہ ہے کیونکہ   انڈے کی زردی کولسٹرول ہے دل کے امراض  میں بھی بہت سے لوگ انڈہ کھانے سے اجتناب کرتے ہیں۔

 یہاں یہ بات جان لیں کہ انڈے کی سفیدی پروٹین ہے اور زردی کولسٹرول اور یہ وہ کولسٹرول ہے جس کی جسم کو ضرورت ہوتی ہے یعنی اچھا کولسٹرول اس کولسٹرول کی کمی سے ہی خراب کولسٹرول بڑھتا ہے۔

انڈے میں موجود  وٹامن اے اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو کہ  جلد، انکھوں ،قوت مدافعت  امیونٹی کے لیے اچھا ہے ۔

وٹامن ڈی آنتوں ، نظام ہاضمہ ، ہڈیوں  اور  ڈپریشن کے لیے مفید ہے ۔ آٹو امیون ڈزیز وٹامن ڈی کی کمی سے ہوتی ہے کیونکہ اس کی کمی سے ایمیونیٹی کم ہوتی ہے جب وٹامن ڈی کی کمی نہیں ہوگی تو یہ بیماریاں بھی نہیں ہوں گی ۔

وٹامن کے ٹو کے بغیر وٹامن ڈی اپنا  اثر نہیں دکھا سکتا دوران خون کے لیے وٹامن کےٹوضروری ہے یہ خون کو جمنے سے بھی  روکتا ہے۔

 وٹامن ای سوزش کے لیے مفید ہے ۔

اس میں موجود ایک جز  کولن فیٹی لیور اور دماغ  کے لیے بہترین ہے ۔

انڈے کی زردی میں موجود وٹامن بی  خون بناتا ہے ۔

  انڈے کی سفیدی میں  پروٹین میگنیشیم ،پوٹاشیم وٹامن ڈی ون اور ڈی ٹو پایا جاتا ہے یہ زردی سے زیادہ سفیدی میں  موجود ہے ۔

انڈہ جب بھی کھائیں زردی سفیدی سمیت پورا انڈہ کھائیں کیونکہ جب صرف سفیدی کھائیں گے تو انسولین انڈیکس زیادہ تیزی سے اوپر جاتا ہے لیکن جب پورا انڈہ کھائیں گے تو انسولین انڈیکس تیزی سے اوپر نہیں جاتا ۔کوشش کریں کہ  صبح ناشتہ میں روزانہ دو انڈے ضرور کھائیں ۔

تھائیرائڈ کے مریضوں کو ایک جز سلینیم کی ضرورت ہوتی ہے  تاکہ T3۔  T4میں تبدیل ہو جائے اور  سلینیم انڈے میں پایا جاتا ہے۔

جگر کو اپنا کام کرنے کے لیے سلینیم کے ساتھ  زنک کی بھی ضرورت ہوتی ہے اگر جگر میں سلینیم نہیں ہوگا تو تھائیرائڈ ٹھیک نہیں ہوگا ۔

انڈے کولین کے بہترین غذائی ذرائع میں سے ایک ہیں۔ یہ غذاییت جس کے بارے میں بہت کم بات کی جاتی ہے یہ خلیوں کی جھلیوں کی تشکیل اور یادداشت سمیت دماغی افعال کے لیے بہت ضروری ہوتی ہے۔یہ خاص طور پر حمل اور دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے اہم ہے، جب دماغ کی معمول کی نشوونما کے لیے کولین کی مناسب فراہمی ضروری ہوتی ہے۔

 روزانہ دو انڈوں کا استعمال 35 سے 40 سال کی عمر کی خواتین میں ایج اسپاٹس (بڑھاپے کے نشانات) کو غائب جبکہ جلد کو ہموار  کرتا ہے، اسی طرح مردوں میں آنکھوں کے گردجھریاں نمایاں حد تک کم ہوجا تی ہیں۔

یہاں انڈوں  کے بارے میں مختصر ہی بتایا ہے اس مکمل غذا کے بے شمار فوائد ہیں صبح ناشتہ میں اس پروٹین سے بھرپور غذا کو ضرور لیں روزانہ دو سے تین انڈے لیے جائیں جن میں مختلف ہرے پتوں اور سبزیوں کو مکس کرکے  آملیٹ ضرور شامل ہو تاکہ صبح ہی تمام دن کے وٹامنز اور منرلز کسی حد تک پورے ہو جائیں باقی غذائیت دن بھر کی دوسری خوراک سے حاصل کی جاسکتی ہے ۔

یاد رکھیں انڈے دیسی ہی بہتر ہیں۔

دیسی انڈے کی پہچان ۔۔۔۔۔

1 دیسی انڈہ ہمیشہ چھوٹے سائز کا ہوتا ہے ۔۔۔۔

2 دیسی انڈے کا رنگ سفید یا ہلکا گولڈن ہوتا ہے ۔۔۔۔

دیسی انڈے میں فراڈ ۔۔۔۔

1 فارمی انڈے کو رنگ کیا جاتا ہے انڈے کا سائز بڑا ہوتا ہے انڈے کا رنگ گاڑھا براؤن ہو جاتا ہے

بازار میں جو دیسی انڈے بیچے جا رہے ہیں وہ دیسی نہیں ہوتے کیونکہ وہ پولٹری فارمز سے لائے جاتے ہیں پولٹری فارمز میں مرغیاں ہر وقت بند رہتی ہیں فیڈ کھاتی ہیں

دیسی انڈہ وہ ہوتا ہے جس میں مرغیاں آزاد رہے گھاس کھائیں کیڑے مکوڑے کھائیں گندم جوار باجرہ جیسی دیسی خوراک کھائیں

اس ساری چیز کو سمجھنے کے لیے آپ کو لفظ دیسی سمجھنا ہو گا…

Loading