سردیوں کی ایک صبح تھی چاروں طرف برف بکھری ہوئی تھی،مسلسل برف باری کا سلسلہ کئی روز سے جاری تھا۔ننھا خرگوش اپنے بل میں بیٹھا شدید بھوک محسوس کر رہا تھا۔آج اس کے پیٹ میں شدید درد شروع ہو گیا تھا۔آخر وہ ہمت کر کے بل سے باہر نکلا۔
سردیوں کی ایک صبح تھی چاروں طرف برف بکھری ہوئی تھی،مسلسل برف باری کا سلسلہ کئی روز سے جاری تھا۔ننھا خرگوش اپنے بل میں بیٹھا شدید بھوک محسوس کر رہا تھا۔آج اس کے پیٹ میں شدید درد شروع ہو گیا تھا۔آخر وہ ہمت کر کے بل سے باہر نکلا۔بہت تلاش کے بعد اسے ایک جگہ دوشلغم پڑے ہوئے ملے وہ بہت خوش ہوا اور گھر آکر اس نے وہ شلغم جلدی جلدی کھانا شروع کیا ایک شلغم کھانے کے بعد اسے اپنی پڑوسن بھیڑ کا خیال آیا کہ وہ بھی تو برف باری کی وجہ سے اپنے گھر سے باہر نہیں نکل سکی ہو گی۔
یہ خیال آتے ہی وہ بھیڑ کے گھر پہنچا اس وقت وہ گھر میں موجود نہ تھی ننھے خرگوش نے شلغم وہیں رکھ دیا اور واپس ہو لیا یہ سوچ کر کہ بھیڑ واپس آئے گی تو شلغم دیکھ کر بہت خوش ہو گی کہ اس کا کوئی ہمدرد دوست بھی ہے۔
اب بھیڑ کی سنیے۔جب وہ خوراک کی تلاش میں نکلی تو اتفاق سے اسے ایک گو بھی پڑی ہوئی مل گئی اس نے سوچا کہ کیوں نہ گھر جا کر آرام سے لحاف میں بیٹھ کر کھاؤں۔
گھر پہنچنے کے بعد اس نے دیکھا کہ اس کے گھر میں ایک شلغم رکھا ہے لیکن اس نے پہلے گو بھی پر ہاتھ صاف کیے گوبھی کھانے کے بعد اس کا پیٹ بھر گیا اب اس نے سوچا کہ کیا کرے اچانک اسے خیال آیا کہ کہیں سنہرا ہرن بھوک سے نڈھال نہ ہو۔ہو سکتا ہے برف باری کی وجہ سے وہ بھی گھر سے باہر نہ نکل سکا ہو۔یہ سوچ کر وہ سنہرے ہرن کے گھر پہنچی لیکن وہ بھی اپنے گھر میں موجود نہیں تھا۔
بھیڑ نے شلغم وہاں رکھا اور واپس اپنے گھر آگئی بھوک سے سنہرے ہرن کی جان نکلی جارہی تھی مجبور ہو کر وہ گھر سے نکل کھڑا ہوا تھاتاکہ خوراک تلاش کی جاسکے کافی دیر کی کوشش کے بعد وہ پالک کے اچھے خاصے پتے ڈھونڈنے میں کامیاب ہو گیا جیسے ہی وہ گھر پہنچا تو اس نے دیکھا کہ کوئی ہمدرد اس کے لیے شلغم چھوڑ گیا ہے اسے فوراً بھو کے خرگوش کا خیال آیا تو وہ خرگوش کے گھر گیا اس نے دیکھا کہ خرگوش بھو کا سویا ہوا ہے اس نے شلغم خرگوش کے سرہانے رکھ دیا جب خرگوش اٹھا تو اس نے اپنے سر ہانے شلغم پایا اسے بھوک بھی شدید لگی ہوئی تھی پھر خرگوش نے اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کیا اور سوچا کہ نیکی کبھی رائیگاں نہیں جاتی اللہ تعالیٰ نیکی کا صلہ ضرور دیتاہے۔