Daily Roshni News

صنم جاوید رہائی کے بعد اسلام آباد سے دوبارہ گرفتار

پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق صنم جاوید کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا۔ انہیں رہائی کے ایک گھنٹے بعد دوبارہ گرفتار کیا گیا۔

وکیل علی اشفاق نے صنم جاوید کی گرفتاری کی تصدیق کی اور کہا کہ ‏صنم جاوید کو ایک بارپھر اسلام آبادپولیس نے گرفتارکرلیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بغیر مزاحمت صنم جاوید کوپولیس کے حوالے کیا، قانون کا احترام کرنے والوں کا یہی رویہ ہونا چاہیے جو ہم نے کیا۔

قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صنم جاوید کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے مقدمے سے بری کر دیا تھا۔

عدالت سے رہائی کے بعد وہ وکلا کے ہمراہ روانہ ہوگئیں تھیں۔

خیال رہے کہ 10 مئی 2023 کو گرفتار ہونے والی صنم جاوید کو 14 ماہ 4 دن قید رہنے کے بعد آزادی ملی تھی۔

Loading