Daily Roshni News

صوّف کے مطابق، دجال کسے کہتے ہیں؟۔۔۔ تحریر۔۔۔سعیدہ خاتون عظیمی

تصوّف کے مطابق، دجال کسے کہتے ہیں؟

تحریر۔۔۔سعیدہ خاتون عظیمی

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ تصوّف کے مطابق، دجال کسے کہتے ہیں؟۔۔۔ تحریر۔۔۔سعیدہ خاتون عظیمی)

کسی کی بات جو فتنے کی صورت اختیار کرے اسے ہی

“دجال” کہا گیا ہے …

گویا دجال فتنہ باز کردار کا نام ہے …

کوئی بات شروع کرنے والا ایک بات شروع کرتا ہے

اس پر بہت سے لوگ اپنی اپنی رائے دیتے ہیں کوئی موافقت میں بولتا ہے ، کوئی مخالفت میں …

پھر ایک دوسرے کی مخالفت لڑائی جھگڑے کا باعث بن جاتی ہے ، اس لڑائی جھگڑے میں جو بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا ہے اور اس بات کو فتنہ بنانے میں پوری پوری مدد کرتا ہے …

ایسے تمام کرداروں کو دجال کا نام دیا گیا ہے …

دجال وہ چنگاری ہے جو پورے جنگل میں آگ لگا دیتی ہے …

آگ کا الزام چنگاری پر ہی تو آئے گا …

دجال وہ کردار ہے جو عقلِ سلیم سے معذور ہو اور ناقص اور کمتر عقل کا مالک ہو …

سعیدہ خاتون عظیمی

کتاب قندیل ص17

Loading