ضعف دماغ
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )جب دماغ کے بعض حصوں میں خون معمول کے مطابق نہ پہنچتا ہو یا غذا کی کمی کے باعث دماغی نشوونما بہتر انداز سے نہ ہو سکے تو اسے ضعف دماغ یا دماغ کی کمزوری کہتے ہیں۔
اسباب
کثرت محنت دماغی، کثرت مباشرت، ضعف قلب، کثرت احتلام ، قبض کی زیادتی ضعف جگر ، نزلہ و زکام کی کثرت، دماغی شریانوں میں سختی پیدا ہونا، خون کی کمی، ضعف ہضم وغیرہ سے دماغی کمزوری ہو جاتی ہے۔
علامات
معمولی دماغی کام کرنے سے سر میں درد ہو جاتا ہے، اگر لیٹ کر اٹھا جائی تو اکثر آنکھوں کے سامنے اندھیرا سا آنے لگتا ہے، سر چکرانا، نظر کمزور ہونے لگتی ہے، طبیعت بہت سست ہو جاتی ہے، سانس پھولنے لگتا ہے، نزلہ و زکام کی کثرت رہتی ہے،نیند کے بعد بھی طبیعت سست رہتی ہے، نسیان بھول جانا، خواہش جماع بھی کم ہو جاتی ہے ، ذکاوت حس کا مرض بھی لاحق ہو جاتا ہے، دماغی تھکان بہت جلد پیدا ہو جاتی ہے۔
نسخہ الشفاء :
کشنیز خشک 7 گرام،
ہلیلہ سیاہ 7 گرام،
ہلیلہ زرد 3 گرام،
آملہ مقشر 4 گرام
اس کی دو خوراکیں کریں،
ایک صبح ایک شام خالی پیٹ
21 دن کا استعمال کرے۔
دوستو
آپ میرے YouTube , Tiktok awr WhatsApp چینلز کا وزٹ کر سکتے ہیں، جہاں اپ اپنی صحت اور بیماریوں جیسے کہ مردوں کے مسائل، خواتین کے مسائل، وزن کے مسائل اور دیگر پر تفصیلی ویڈیوز مکمل نسخہ جات کے ساتھ دیکھ سکتے ہیں
یوٹیوب لنک | YouTube Link
https://www.youtube.com/@Drabkhann
Tiktok Link |ٹک ٹاک لنک
@drabkhann
WhatsApp channel Link| واٹس ایپ چینل
https://whatsapp.com/channel/0029VaB1MZJ2Jl87YskMJF2R
ﷲ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو
دعاؤں کا طلبگار
ڈاکٹر وحکیم عبدالباسط خان
فاضل طب و جراحت(نیشنل کونسل فار طب اسلام آباد)
ڈاکٹر آف فلاسفی (Ph.D) منیجمنٹ سائنسز