Daily Roshni News

طاہرہ نقوی ایک پیشہ ور پاکستانی اداکارہ

طاہرہ نقوی ایک پیشہ ور پاکستانی اداکارہ

ہالینڈ (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )طاہرہ نقوی 20 اگست1956ء کو سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے گائوں آلو مہار میں پیدا ہوئی تھیں۔

70 کی دہائی کے آخر میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور 25 سال کی عمر میں اپنی موت تک کام کیا

وہ چند سالوں پر محیط اپنے کیریئر میں کئی ٹیلی ویژن سیریز اور دو فلموں میں کام کرکے مقبول ہوئیں۔

 انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور ٹیلی ویژن اداکارہ کیا۔ انہوں نے ٹیلی ویژن سیریلز زندگی بندگی، وارث (1979) اور دہلیز (1981) میں کام کیا۔

 طاہرہ دو فلموں بدلتے موسم اور میاں بیوی راضی (1982) میں بھی نظر آئیں لیکن ان کی مرکزی توجہ ٹیلی ویژن پر تھی۔

وہ 80 کی دہائی کے اوائل میں ایک مشہور نام بن گئیں اور اپنے کام کے لیے انہیں بہت پذیرائی ملی۔ ان کے مشہور ڈرامے زندگی بندگی، دہلیز اور وارث تھے۔

 فن کارانہ زندگی کا آغاز ریڈیو سے کیا پھر ٹیلی وژن کے ڈراموں میں کام کرنا شروع کیا جہاں مختصر عرصے میں بہت اچھے اور نمایاں کردار ادا کئے۔

 طویل ڈرامہ زندگی بندگی اور ڈرامہ سیریل ’’وارث‘‘ میں ان کے کردار آج بھی یاد کئے جاتے ہیں۔

 انہیں 1981ء کی بہترین اداکارہ کا پی ٹی وی ایوارڈ بھی دیا گیا۔طاہرہ نقوی نے دو فلموں میں بھی کام کیا جن میں پہلی فلم بدلتے موسم تھی اور دوسری فلم ’’میاں بیوی راضی‘‘ مگر وہ خود کو فلمی دنیا کے ماحول سے ہم آہنگ نہ کرسکیں اور انہوں نے مزید فلموں میں کام کرنے سے انکار کردیا۔

اپریل 1982ء میں طاہرہ نقوی شدید بیمار پڑیں، وہ خون کی ایک جان لیوا بیماری  لوپس میں مبتلا تھیں، جس کا علاج جاری تھا ۔اسی دوران علم ہوا کہ انہیں اپنڈکس کی بھی تکلیف ہے۔ اس مرض کا آپریشن بھی ہوا  اور مزید علاج کے لئے انھیں سی ایم ایچ راولپنڈی بھی منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

2 جون 1982ء کو طاہرہ نقوی دنیا سے رخصت ہوئیں اور لاہور میں حضرت میاں میر کے مزار کے احاطے میں آسودۂ خاک ہوئیں!

Loading