Daily Roshni News

عارفانہ گفتگو،!!

عارفانہ گفتگو،!!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )فقیر نے عرض کیا ،اے میرے پروردگار ،آپ کون ہیں ،

آپ نے فرمایا ،

میں احد ( گنتی سے پاک ) ہوں ،

میں صمد ( جدائی سے پاک ) ہوں،

میں لم یلد ولم یولد ( اجنما ) ہوں ،

میں اپنے لیے آپ ہی کافی ہوں ،

میری کفایت کرنے والا کوئی نہیں ہوسکتا،!

ولم یکن لہ کفوا احد،

،،،،،

فقیر نے عرض کیا، اے میرے پروردگار آپ کیسے ہیں ،

آپ نے فرمایا ،

میں نور ہوں ، آسمانوں اور زمینوں کا  ،

آللہ نور السماوات والارض،

,,,,,

فقیر نے کہا، آپ کا رخ کس طرف ہے ،!؟

آپ نے فرمایا ،

تم جس طرف بھی رخ پھروگے  ھر طرف میرا چھرا پائو گے،!!

فاینما تولو فثم وجہ اللہ،

،،،،،،،،

فقیر نے کہا ،اے میرے پروردگار آپ کہاں ہیں ،!؟

آپ نے فرمایا ،

تم جہاں ہو میں بھی وہاں ہوں ،تمہارے ساتھ ساتھ ،

وہو معکم اینما کنتم ،

،،،،،

فقیر نے کہا ، آپ میرے کتنے قریب ہیں ،!؟

آپ نے فرمایا ،

میں تمہارے شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہوں ،!

ونحن اقرب الیہ من حبل الورید،

،،،،،،

فقیر نے کہا ، میں آپ سے ملنا چاہتا ہوں،!؟

آپ نے فرمایا ،

میں  تمہارے نفسوں میں ہوں تم بصارت سے کام کیوں نہیں لیتے،!!

وفی انفسکم افلا تبصروں ،

،،،،

فقیر نے اپنے من میں جھانکا اور کہا ،

حق موجود اللہ حق موجود،

Loading