ویانا کی معروف سماجی شخصیت عارف سعید کا روشنی نیوز کے
مدیر اعلیٰ جاوید عظیمی سے ٹیلی فونک رابطہ، صاحبزادی
لائبہ کی شادی میں شرکت پر صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا۔
ہالینڈ (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ نمائندہ خصوصی )گزشتہ روز بروز اتوار آٹھ جون 2025 کو آسٹریا کے شہر ویانا کی ممتاز، نمایاں شخصیت عارف سعید نے بذریعہ ٹیلی فون گفتگو کے دوران اپنی صاحبزادی لائبہ سعید کی شادی کی پر وقار تقریب میں ہالینڈ سے اپنی اہلیہ کے ہمراہ شرکت کرنے پرروشنی نیوز کے مدیر اعلی محمد جاوید عظیمی کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔ جاوید عظیمی نے عارف سعید اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے پرتپاک استقبال اور شاندار مہمان نوازی پر خراج تحسین پیش کیا، جبکہ صاحبزادی لائبہ کے روشن مستقبل اور خوشیوں بھری زندگی کے لئے قلبی طور پر دعائیہ کلمات ادا کئے۔
یاد رہے عارف سعید کی صاحبزادی لائبہ سعید اور سلمان حسین کی شادی کی پر وقار تقریب بروز اتوار یکم جون 2025 کو منعقد ہوئی، اس میں شرکت کے لئے جاوید عظیمی اور ان کی اہلیہ کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ۔ یہ دونوں شرکت کر کے بخیر وعافیت واپس ہالینڈ پہنچے گئے ہیں۔