عالمی شہرت یافتہ نعت خواں سید فصیح الدین سہروردی کے
اعزاز میں ملک ہاؤس ایمسٹرڈیم میں ڈنردیا گیا۔۔!!
ہالینڈ (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔محمد جاوید عظیمی )عالمی شہرت یافتہ نعت خواں سید فصیح الدین سہروری آج کل ہالینڈ کے دورے پر ہیں، مذکورہ دورے کے دوران ہالینڈ کے مختلف شہروں میں ان کی نعت خوانی سے مسفید ہونے کے لئے محافل نعت کا اہتمام کیا گیا۔ اس سلسلے میں ہالینڈ میں ان کے میزبانوں بلخصوص میزبان میر مختار نے محافل کا شیڈول جاری کر رکھا ہے۔ گزشتہ روز منگل 28نومبر 2023کو ایمسٹرڈیم کی معروف سماجی ، مذہبی شخصیت اور جامع مسجد غوثیہ کےمتحرک خادم ملک مسعود الرحمنٰ کلیامی نے اپنی رہائش گاہ پر معروف نعت خواں سید فصیح الدین سہروردی کے اعزاز میں شاندار پرُ تکلف عشائیہ کا انتظام و انصرام کیا۔ متذکرہ ڈنر سے قبل نعت خواں نے اپنی دلنشین آواز میں بارگاہ رسالت مآب میں نعت شریف پیش کرنے کی سعادت حاصل کی جسکو حاضرین نے بے حد سراہا، بعدازاں اجتماعی دعا بھی کروائی۔ اس خصوصی ڈنر میں سفارتخانہ پاکستان دی ہیگ کے کمرشل قونصلر راؤ رضوان جبکہ پاکستانی کمیونٹی کے معزز حضرات محمد ارشد، مولانا عمران علی قادری ، چوہدری شوکت، مظہرحسین ،راجہ حفیظ الرحمنٰ، میر مختار اور دیگر نے شرکت کی۔ میزبان ملک مسعود الرحمن کلیامی نے لذت کام ودہن کے سلسلے میں مہمانوں کی تواضع مختلف انواع و اقسام کے لذیذ عمدہ پاکستا نی کھانوں سے کی، ڈنر کے اختتام پر سید فصیح الدین سہروردی نے میزبان ملک مسعود کا عزت افرائی کرنے پر صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے حق میں دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔ میزبان نے بھی مہمان نعت خواں اور دیگر مہمانوں کا شرکت کرنے پر دلی شکریہ ادا کیا۔