عام تصور ہے کہ آسکر ایوارڈ وننگ موویز تھوڑی بور ہوتی ہیں۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )عام تصور ہے کہ آسکر ایوارڈ وننگ موویز تھوڑی بور ہوتی ہیں ۔ لیکن Scent of a woman نے تو سحر طاری کر دیا ۔ جب اندھا ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل فرانک سلیڈ ایک بائیس سالہ لڑکی کو ٹینگو رقص کرنا سکھاتا ہے تو وقت جیسے رک جاتا ہے ،انسان ٹائم اینڈ سپیس سے آزاد ہو جاتا ہے ۔ زندگی میں پہلی دفعہ پتہ چلا کہ رقص صرف جسم کو حرکت دینے کا نام نہیں جسم کی حرکات کو کنٹرول کرنے کا نام بھی ہے۔ مزکورہ مووی 1992 میں ریلیز ہوئی اس کی ریٹنگ آٹھ سے اوپر ہے ۔کہانی مرکزی طور پر صرف دو افراد کے گرد گھومتی ہے ۔ایک کردار ہے ایماندار اور غریب سٹوڈنٹ چارلی کا جس کا کالج میں ایک لوچا بھی چل رہا ہے اور یہی مسئلہ مووی کی فاؤنڈیشن بھی ہے ۔اب اسی لڑکے چارلی نے thanks giving day کی چھٹیوں میں تین سو ڈالر کے عوض ایک اندھے آدمی کا خیال رکھنا ہے ۔ یہ دوسرا کردار ایک اندھا ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل ہے جس کا نام فرانک سلیڈ ہے اور یہ کردار ادا کیا ہے آپ کے پسندیدہ اداکار آل پاچینو نے ۔ ال پاچینو نے ہی گاڈ فادر ون اور ٹو میں مائیکل کار لیون کا کردار بھی کمال ادا کیا تھا ، گاڈ فادر ٹو بھی آسکر وننگ مووی تھی اور اس میں بہترین معاون اداکار کا آسکر ایوارڈ رابرٹ ڈی نائرو کو ملا تھا ۔ گاڈ فادر ون اور ٹو میں بھی ال پاچینو نے کمال کی متاثر کن اداکاری کی تھی لیکن سینٹ آف آ وومین میں تو اس نے اپنی صلاحیتوں کے خون کا آخری قطرہ تک نچوڑ کر ڈالدیا ہے۔ اس کے منہ سے ادا ہونے والا ہر مکالمہ تخلیقی ہے اور جاندار ہے۔ وہ اندھا اور بوڑھا ضرور ہے ، لیکن بصیرت اور حوصلہ کمال کا ہے اور ذوق انتہائی عمدہ ۔ میں نے پہلے ہی کرنل کی اداکاری کو دیکھتے ہوئے بہترین اداکار کا آسکر ایوارڈ ایل پاچینو کو دے دیا تھا لیکن بعد میں دیکھا تو پتہ چلا اسے سچ مچ اس فلم کے بیسٹ ایکٹر کا آسکر ایوارڈ مل چکا ہے ۔ اسی مووی کو دوسرا آسکر بہترین سکرین پلے کا ملا ہے۔ کانٹینٹ ہی اتنا جاندار ہے ۔ کسی اداکارہ کا مستقل کردار نہیں ہے ۔ لیکن کرنل کے ذہن میں ہر وقت عورت ہی رہتی ہے ۔ وہ شراب ، عورت اور پھولوں کے نشے میں بہکا ہوا ہوشمند ہے، بہترین سواری ، بہترین ہوٹلز میں کھانا ،سونا دنیا کی حسین لڑکیوں کا انتخاب ، خوشبو سونگھنے کا کمال کا ملکہ ۔ مووی کے آخر میں اس کی چارلی کے حق میں مختصر سپیچ تعلیمی نظام ، تعلیمی اداروں کی انتظامیہ اور لیڈر شپ کے منہ پر ایک زبردست طمانچہ ہے ۔ آل پاچینو کو اس مووی میں بہترین اداکاری پر صرف آسکر ہی نہیں گولڈن گلوب ایوارڈ ، گلڈ ایوارڈ اور دوسرے بہت سے اعزازات مل چکے ہیں ۔ اسی مووی کی دوسری کیٹیگریز میں بھی آسکر نامزدگیاں شامل ہیں ۔جس کو دیکھ کر مزہ نہ آئے وہ مجھ پر تبراء کر سکتا ہے۔ بہتر ہے ایڈمنز سے کہ کر گروپ میں بھی اپ لوڈ کروا لیں ہندی ڈبنگ میں موجود ہے ۔