Daily Roshni News

عدالتی مداخلت پر کمیشن بنانے کا فیصلہ سپریم کورٹ کے ججز نے کیا: وزیر قانون

 وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت میں مداخلت کے معاملے پر عدالتی کمیشن بنانے کا فیصلہ سپریم کورٹ کے ججوں نے فل کورٹ اجلاس میں کیا جسے حکومت نے تسلیم کیا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئےاعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے ہی وزیراعظم کو بلایا وزیراعظم نے بھی ان سے فوری ملاقات کی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا عدالت میں مداخلت کے معاملے پر عدالتی کمیشن بنانے کا فیصلہ سپریم کورٹ کے ججوں نے فل کورٹ اجلاس میں کیا جسے حکومت نے تسلیم کیا۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم نے چیف جسٹس پاکستان سے کہا اگر عدالتی کمیشن بنانا ان کے اختیار میں ہوتا تو وہ فوری طور پر نوٹیفکیشن نکال دیتے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نے کہا تھا کہ  اس کے لیے کابینہ کی منظوری ضروری ہے مزید برآں  وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتہ کو طلب کر لیا گیا ہے۔

Loading