عروف شاعر اور مولف شفیق مراد اور روشنی نیوز کے
چیف ایڈیٹر جاوید عظیمی کے مابین ٹیلی فونک رابطہ، مختلف
موضوعات پر علمی، فکری سیر حاصل گفتگو —
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل۔۔۔ نمائندہ خصوصی) گزشتہ روز بروز جمعتہ المبارک 27 مارچ 2026 جرمنی کے علمی، ادبی حلقوں میں خاص مقام رکھنے والے معروف شاعر اور مولف شفیق مراد اور آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے مدیر اعلیٰ محمد جاوید عظیمی کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا ۔ طویل دورانیے کی گفتگو میں دونوں شخصیات نے مختلف موضوعات پر علمی، فکری انداز میں روشنی ڈالی ۔بزم ادب نیدرلینڈ کے زیر انتظام و انصرام 9 نومبر 2026 کو منعقد ہونے والی کامیاب تقریب سے متعلق بھی گفتگو کی گئی ۔ شاعر شفیق مراد نے مذکورہ پروگرام کے انعقاد کو سراہتے ہوئے جاوید عظیمی اور دیگر ٹیم اراکین کو صمیم قلب سے مبارکباد بھی پیش کی۔ گفتگو کے دوران شفیق مراد نے ٹیم کے اہم متحرک رکن میاں عاصم محمود اور چوہدری محمد اصغر کی مہمان نوازی کا خصوصی تذکرہ کیا ۔
بزم ادب نیدرلینڈز کے سربراہ جاوید عظیمی نے شفیق مراد کی علمی، ادبی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مزید کامیابیوں کے لئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے ۔ دونوں شخصیات نے مستقبل میں بھی گہرے روابط جاری رکھنے اور انھیں مزید مستحکم بنانے کا اعادہ بھی کیا ۔
![]()

