Daily Roshni News

عظمت و کردار بیمار کر بلا سید الساجدین حضرت امام زین العابدینؓ، خصوصی تقریب غوثیہ مسجد ایمسٹرڈیم میں منعقد کی گئی۔۔۔

عظمت و کردار بیمار کر بلا سید الساجدین

حضرت امام زین العابدینؓ، خصوصی تقریب

غوثیہ مسجد ایمسٹرڈیم میں منعقد کی گئی۔۔۔!!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی)جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم میں یکم اگست بروز جمعرات ایک عظیم الشان محفل بعنوان عظمت و کردار بیمار کربلا سید الساجدین حضرت امام زین العابدین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا انعقاد کیا گیا جسکی صدارت امام و خطیب جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم علامہ حافظ محمد عمران قادری جیلانی نے کی۔ اس پروگرام کے مہمان خصوصی پیر طریقت رہبر شریعت حضرت پیر سید جابر علی شاہ ہمدانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھنگالی شریف گوجر خان راولپنڈی پاکستان نے کی اور خصوصی خطاب حضرت علامہ مفتی زبیر تبسم خطیب اعظم ناروے نے فرمایا۔ حضرت علامہ سید افتخار حسین شاہ، علامہ افتخار علی چشتی  اور علامہ ڈاکٹر محمد اشفاق نے خصوصی طور پر روٹرڈیم سے پروگرام میں شرکت کی۔ پروگرام میں خادم اعلیٰ جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم ملک مسعود کلیامی نے تمام شرکاء محفل اور خاص طور پر پیر صاحب کو مسجد غوثیہ میں تشریف لانے پر خوش آمدید کہا اور شکریہ بھی ادا کیا

Loading