Daily Roshni News

عظیم الشان مقابلہ حسن نعت ﷺ کے انعقاد کے  سلسلے میں مشاورتی اجلاس اتوار کو منعقد ہو گا۔۔

ہالینڈ، عظیم الشان مقابلہ حسن نعت ﷺ 2024 کے انعقاد

کے  سلسلے میں پہلا مشاورتی اجلاس اتوار12مئی کو

عظیمی ہاؤس دی ہیگ میں منعقد ہو گا۔۔۔!!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نمائندہ خصوصی) اللہ تعالیٰ کے محبوب مکرم اور آخری رسول حضرت محمد ﷺ کی  تعریف و توصیف اور آپﷺ کی محبت کو نوجوان کے قلوب و اذہان میں احسن انداز سے منتقل کرنے کے عزم کے ساتھ علمی  ، ادبی ، روحانی سلسلہ عظیمیہ کے نیٹ ورک مراقبہ ہال ہالینڈ کے زیر انتظام و انصرام معروف عظیم الشان پرو گرام آل یورپ عظیمی  مقابلہ حسن نعت 2024کے انعقاد کے سلسلے میں پہلا مشاورتی اجلاس بروز اتوار12مئی 2024کو دن14:30بجے عظیمی ہاؤس دی ہیگ میں منعقد ہو گا۔ شرکائے اجلا س سے پروگرام کے ہر پہلو پر باہمی مشاورت کے بعد تاریخ کا اعلان کر دیا جائے گا۔ اجلاس کے اختتام پر  لذت کام و دہن کے سلسلے میں شرکاء کی تواضع کی جائے گی۔

Loading