Daily Roshni News

علامہ غلام مصطفےٰ نقشبندی کی  کمیونٹی سینٹر دی ہیگ آمد پر پرتپاک استقبال ۔۔

ہالینڈ، علامہ غلام مصطفے نقشبندی کی  کمیونٹی سینٹر دی ہیگ آمد،

معروف شخصیات چوہدری یوسف، میاں عاصم ، چوہدری اقبال ،

چوہدری الیاس، چوہدری زمان، زیب خان، عامر یوسف ،

 جاوید عظیمی اور دیگر نے پرتپاک استقبال کیا ۔ ۔ !!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل – نمائندہ خصوصی ) پاکستان اسلامک اینڈ کلچر سینٹر دی ہیگ کی جامع مسجد کی تعمیر نو کا کام مکمل ہونے پر اظہار تشکر کے لئے خصوصی دعائیہ تقریب کا انتظام و انصرام بروز اتوار 16 ما رچ 2025 رمضان المبارک کے سولہویں روزے کو مرکز کی مسجد میں کیا گیا۔ مذکورہ تقریب میں شرکت کے لئے بلجیم سے مرکز کے سابق امام و خطیب علامہ مصطفےٰ نقشبندی مجددی کمیونٹی سینٹر پہنچے تو مختلف مکاتب فکر کی نمایاں شخصیات چوہدری یوسف،  میاں عاصم محمود ، چوہدری محمد اقبال ( قاضیاں  )

چوہدری الیاس چوہدری ،زمان، زیب خان، عامر یوسف، جاوید عظیمی اور دیگر نے پر تپاک استقبال کیا – بعد ازاں مہمان خصوصی نے تمام معزز شخصیات اور میزبانوں کا عزت افزائی کرنے پر صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کےحق میں دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔

Loading