Daily Roshni News

علامہ محمد شاہد بابر 6 اکتوبر کو آئرلینڈ میں سالانہ میلاد النبیؐ کانفرنس میں  خصوصی شرکت فرمائیں گے

تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل سکاٹ لینڈ گلاسگو کے ڈائریکٹر اور منہاج سکالر فورم برطانیہ  کے صدر علامہ محمد شاہد بابر 6 اکتوبر بروز اتوار کو آئرلینڈ میں سالانہ میلاد النبیؐ کانفرنس میں  خصوصی شرکت فرمائیں گے۔

ڈبلن( ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل  ۔۔۔۔۔ وسیم بٹ )تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیر اہتمام 6 اکتوبر بروز اتوار دوپہر ساڑھے چار بجے St.Andrew’s Community Center Dublin 8 میں سالانہ میلاد النبیؐ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل سکاٹ لینڈ گلاسگو کے ڈائریکٹر اور منہاج سکالر فورم برطانیہ کے صدر علامہ محمد شاہد بابر شرکت فرما کر خصوصی خطاب کریں گے تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے سینئر نائب صدر رضوان احمد طور نے ہمارے نمائندہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ علامہ محمد شاہد بابر اپنے اس دو روزہ دورے کے دوران سالانہ میلاد کانفرنس کے علاوہ تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے رفقاء و اراکین وابستگان منہاج القرآن کے ایگزیکٹو اور دیگر جماعتوں کے قائدین کے مختلف اجلاس کی صدارت بھی کریں گے جن میں تحریکی و تنظیمی امور اور دیگر مسائل پر خصوصی گفتگو بھی فرمائیں گے ۔ اس سالانہ میلاد کانفرنس میں خواتین اور بچوں کے لیے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں تمام اہل اسلام کو اس میلاد کانفرنس کی دعوت دی جاتی ہے اپنی فیملیز اور بالخصوص اپنے بچوں کو ضرور ساتھ لے کر آئیں تاکہ وہ اس ماحول میں رہتے ہوئے اس طرح کی تقریبات میں شرکت کر کے اپنے ایمان کی حفاظت اور اس کی تازگی کا سامان کریں ۔

مزید معلومات کے لیے ان نمبرز پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔

089 407 0994 / 089 242 6164

087 630 2507

Loading