Daily Roshni News

علیمہ خان کا عمران خان سے ملاقات کیلئے آج پھر اڈیالہ جیل جانے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے  آج پھر  ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جانے کا اعلان کردیا۔

 علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جائیں گے اور وہاں بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  اگر ہماری ملاقات نہیں کرائی گئی اور ہم پر پانی پھینکا جاتا ہے تب بھی ہم اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی ٹیم ہی ہماری ٹیم ہے، علیمہ خان گروپ اور بشریٰ بی بی گروپ پروپیگنڈا ہے۔

یاد رہے کہ عطارڑ نے پی ٹی آئی قیادت کو اس کے بانی سے ملاقات کرانے کی اجازت دینے کا اشارہ دیا ہے۔

پروگرام آج شاہزیب خانزادہ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا رویہ بہتر ہوا ہے، پی ٹی آئی والے جیل مینول کی پاس داری کریں تو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو جائےگی۔

Loading