Daily Roshni News

علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )لاہور انسداد دہشتگری عدالت نے بانی

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے 9 مئی جناح ہاؤس حملہ کیس کی سماعت کی جس دوران بانی پی ٹی آئی کے بھانجے شاہ ریز کو پیش کیا گیا۔

شاہ ریز کو جسمانی ریمانڈ کی میعاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا، کیس کے تفتیشی افسر کی جانب سے ملزم کے مزید ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

انسداد دہشت گردی عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شیر شاہ کو بھی انسداد دہشت گردی کی ٰخصوصی عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے احکامات جاری کیےتھے۔

Loading