Daily Roshni News

عورتوں کے دیکھنے پر اعتبار نہ کریں

عورتوں کے دیکھنے پر اعتبار نہ کریں

المزاح_و_الظرافت 60

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )*ابو محمد بن حسن بن محمد بن کہتے ہیں* مین بغداد کے پل پر کھڑا تھا کہ `ایک عورت آئی اور مجھے ٹکٹکی باندھ کر دیکھنے لگی وہ مجھ سے نظر ہٹا ہی نہیں رہی تھی`

میں نے غلام کو کہا

جاؤ پوچھو یہ کیا چاہتی ہے ؟

غلام نے پوچھا

کیوں کھڑی ہو کیا چاہتی ہو ؟

کہنے لگی

 *میری آنکھ نے ایک گناہ کر لیا تھا اب میں اس بد صورت کو دیکھ کر اپنی آنکھ کو سزا دے رہی ہوں* 😅

❗ التذكرة الحمدونية ❗

کتنے مزے سے عورت نے سچائی بیان کی اور پھر کتنے مزے سے ابو محمد حسن نے اپنی بے عزتی بیان کی ہے

قدیم علماء کی یہ خوبی تھی کہ وہ دل کے کھلے اور زبان کے صاف ہوتے تھے تکلف و تصنع سے پاک رہا  کرتے تھے

 *ایسا واقعہ الجاحظ کے ساتھ بھی پیش آیا* جب ایک عورت اس کے پاس آئی اور کہا مجھے آپ سے کام ہے میرے ساتھ آئیں

الجاحظ کہتا ہے میں ساتھ چلا گیا وہ عورت مجھے ایک سنار کے پاس لے گئی اور مجھے وہاں چھوڑ کر چلی گئی

میں نے سنار سے کہا یہ مجھے کسی کام سے لائی تھی

سنار نے کہا

یہ میرے پاس آئی تھی کہ میرے بچے کہتے ہیں ہم نے جن دیکھنا ہے اور پھر مجھ سے مطالبہ کر رہی تھی جن کی مورتی بنا دوں

میں نے کہا کہ میں تو کبھی جن نہیں دیکھا

کہنے لگی ابھی لاتی ہوں

 `تو پھر یہ آپ کو لے آئی اور کہا جن ایسا ہوتا ہے` 😅

عورتوں کے مکر کا توڑ نہیں ہوتا اسی طرح عورتوں کے طعنوں کا بھی توڑ نہیں ہوتا

اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ *کوئی خاتون آپ کو بلائے* کبھی ساتھ نہ جائیں *کوئی آپ کو ٹکٹکی باندھ کر دیکھنے* تو دھوکے میں مت آنا کہیں آپ کو اپنے گناہ مٹانے کا سبب نہ بنا رہی ہو یا آپ میں کوئی جن نہ تلاش کر رہی ہو 😅

✍️ #سید_مہتاب_عالم

Loading