Daily Roshni News

عورتیں قدرتی طور پر زیادہ پرکشش ہو جاتی ہے۔۔۔تحریر۔۔۔سہیل افضل

عورتیں قدرتی طور پر زیادہ پرکشش ہو جاتی ہے

تحریر۔۔۔سہیل افضل

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ تحریر۔۔۔سہیل افضل)عورتیں sexually زیادہ پرکشش اس وقت ہوتی ہیں مردوں کے لئیے جب وہ ovulating یعنی (بیض ریزی) کر رہی ہوتی ہیں۔ اس حوالے سے ماضی میں کچھ سائنسی سٹڈیز بھی ہوئی ہیں۔ اس میں ایک تجربہ evolutionary سائیکالوجسٹ جعفری میلر کا ہے ایک سٹرپ کلب کی  لیپ ڈانسرز کے حوالے سے۔ اس تجربے کے دوران اس نے دیکھا جب کچھ عورتوں کا ovulating پیریڈ چل رہا تھا تو مرد انہیں پہلے سے دوگنی ٹپ دے رہے تھے ان عورتوں کے مقابلے میں جن کا یہ پیریڈ ابھی نہیں تھا۔

عورتیں قدرتی طور پر زیادہ پرکشش ہو جاتی ہے بیض ریزی کے دوران ان کے جسم میں آضافی ہارمونز کی وجہ سے ایسٹروجن ان کے جسم کو نا صرف نرم اور ملائم کر دیتی ہے بلکہ ان کے چہرے کی رنگت میں سرخائی اور چہرے کے خدوخال بھی کافی متوازن اور خوبصورت لگتے ہیں۔

مرد قدرتی طور پر ایسی عورتوں کی طرف زیادہ راغب ہوتے ہیں جن کے خدوخال انہیں ایسے نظر آئیں۔ یہ سب چیزیں ہمارے دماغ میں ارتقاء کے پروسس کے دوران قدرتی طور پر موجود ہیں جو ہمیں ایسے چہروں کی طرف زیادہ راغب کرتی ہیں۔ کچھ سٹڈیز کے مطابق پرائی_میٹ جن میں ہم انسان بھی شامل ہیں قدرتی طور پر سرخ رنگ کی طرف زیادہ راغب ہوتے ہیں یا ہمیں یہ زیادہ پرکشش لگتا ہے باقی رنگوں کی نسبت۔

تحریر: سہیل افضل

Loading